تیز رفتار کار حادثہ کا شکار ، تین نوجوان دوست جاں بحق ، ایک شدید زخمی
جے پور ، 26 اپریل (ہ س) ۔ جھنجھنو ضلع میں ہفتہ کی دیر رات ایک المناک سڑک حادثہ میں تین نوجوان ہلاک اور کار ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔ یہ حادثہ دھنوری تھانہ علاقے میں جھنجھنو-مندریلا روڈ پر پیش آیا۔ پولیس کے مطابق چاروں نوجوان بھجن کی شام میں شرکت ک
تیز رفتار کار حادثہ کا شکار ، تین دوست جاں بحق ، ایک شدید زخمی


جے پور ، 26 اپریل (ہ س) ۔

جھنجھنو ضلع میں ہفتہ کی دیر رات ایک المناک سڑک حادثہ میں تین نوجوان ہلاک اور کار ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔ یہ حادثہ دھنوری تھانہ علاقے میں جھنجھنو-مندریلا روڈ پر پیش آیا۔

پولیس کے مطابق چاروں نوجوان بھجن کی شام میں شرکت کے بعد شہر لوٹ رہے تھے۔ جائے حادثہ جھنجھنو شہر سے تقریباً 5 کلومیٹر کے فاصلے پر ہواہے۔ دھنوری پولیس اسٹیشن کے انچارج سنجے گوتم نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ڈرائیور کا کنٹرول اس وقت ختم ہوگیا جب سڑک پر اچانک ایک جانور نمودار ہوا۔ تیز رفتاری کے باعث کار بے قابو ہو کر تین سے چار بار الٹ گئی اور تقریباً 15 فٹ دور کھیت میں جاگری۔

سنیل شکلا ( 33)، گورو سینی ( 21) ، اور وجے ڈھنڈ کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ ڈرائیور جتیندر والیا شدید زخمی ہوگیا۔ چاروں نوجوان ہیرا کی دھنی (سوناسر) میں بھجن کی شام سے واپس آرہے تھے۔ حادثے کے وقت ان کے پیچھے پیچھے آنے والی دیگر کاروں میں موجود لوگوں نے فوری طور پر جواب دیا اور زخمیوں اور میت کو جھنجھنو کے بی ڈی کے اسپتال منتقل کیا۔شدید زخمی جتیندر والیا کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ایس ایم ایس اسپتال ریفر کیا گیا ، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ خوفناک تھا۔ زوردار دھماکے کی آواز سن کر لوگ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور گاڑی کو ٹکڑوں میں کھیتوں میں پڑا پایا۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ کار کے قریب دو لاشیں پڑی تھیں جبکہ تیسرے نوجوان کی لاش تقریباً ایک گھنٹے بعد کھیت کے دوسرے سرے سے ملی۔ اس سے حادثے کی شدت کا اندازہ ہوتا ہے۔پولیس نے کرین کی مدد سے تباہ شدہ کار کو کھیت سے باہر نکال کر معاملے کی تفتیش شروع کردی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande