حیدرآباد میں فٹ پاتھ پرغیر مجاز قبضوں کو ہٹانے کا سلسلہ جاری
حیدرآباد، 26 اپریل (ہ س)۔ شہرحیدرآباد میں فٹ پاتھ پرموجود قبضہ جات کی برخواست کرنے کے سلسلہ میں مجلس بلدیہ عظیم ترحیدرآباد کی مہم تیزی کے ساتھ جاری ہے اوراس ہفتہ بھی صبح کی اولین ساعتوں سے ہی دونوں شہروں کے مختلف مقامات پرجی ایچ ایم سی کے بلڈ
حیدرآباد میں فٹ پاتھ پرغیر مجاز قبضوں کو برخاست کرنے کا تسلسل جاری


حیدرآباد، 26 اپریل (ہ س)۔

شہرحیدرآباد میں فٹ پاتھ پرموجود قبضہ جات کی برخواست کرنے کے سلسلہ میں مجلس بلدیہ عظیم ترحیدرآباد کی مہم تیزی کے ساتھ جاری ہے اوراس ہفتہ بھی صبح کی اولین ساعتوں سے ہی دونوں شہروں کے مختلف مقامات پرجی ایچ ایم سی کے بلڈوزرس کی کاروائیاں شروع کردی گئی ۔ مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے حدود میں موجود زونس میں فٹ پاتھ کاتاجرین تجارتی مقاصد کا استعمال کرنے لگے ہیں اورپیدل راہرو کےلئےجگہ نہ ہونے کے سبب سڑک پر چل رہے ہیں۔ اسی لئے مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد نے بڑے پیمانے پر کاروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے فٹ پاتھ کے قبضہ جات کو برخواست کروانے کا عمل شروع کیا ہے۔جی ایچ ایم سی کی جانب سے آج کی گئی کاروائی کے دوران ایس آرنگر،بیگم بازار کے علاوہ دیگرعلاقوں پر فٹ پاتھ پر کئے جانے والے کاروبار کو برخواست کیاگیا ۔ تلنگانہ ہائی کورٹ کے احکام کے بعد شروع ہونے والی اس کاروائی کے دوران بلدی عہد یدار دونوں شہروں میں کئی مقامات پر فٹ پاتھ یا سڑکوں پر کئے جانے والے قبضہ جات کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے انہدام کی کاروائی انجام دے رہے ہیں اور جاریہ ماہ کے دوران ہرہفتہ کی صبح کی گئی کاروائیوں کے دوران ہزاروں کی تعداد میں فٹ پاتھ پر کئے گئے قبضہ جات کو برخواست کروایا جاچکا ہے اورکئی مقامات پر بلدی کاروائی کے بعد دوبارہ قبضہ جات کو بحال بھی کردیاگیا لیکن بلدی ریکارڈ کے مطابق ان مقامات پر کاروائی کے عمل کو مکمل کرلیاگیا ہے۔ دونوں شہروں میں کی جانے والی اس کاروائی کی چھوٹے تاجرین بالخصوص فٹ پاتھ پر کاروبار کرنے والوں کی جانب سے سخت مخالفت کی جارہی ہے اور کہا جارہاہے کہ ان کے لئے متبادل انتظامات کئے بغیرکی جانے والی ان کاروائیوں کے نتیجہ میں انہیں معاشی مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور وہ روزگار سے محروم ہونے لگے ہیں۔۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande