
رائے گڑھ، 26 اپریل (ہ س)۔
چھتیس گڑھ کے ضلع رائے گڑھ کے ریروما خورد تھانہ علاقے میں ماں کے قتل کے سنسنی خیز معاملے میں پولیس نے ملزم بیٹے کو گرفتار کر کے آج جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ایس ایس پی ششی موہن سنگھ کی رہنمائی میں ریرو خورد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم آرین داس مہنت (20 سال) کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔
اس واقعہ کے تعلق سے ریروخورد گاو¿ں کے رہنے والے گنپت داس مہنت (60 سال) نے 25 اپریل کو ریروخورد پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی، جس میں کہا گیا کہ وہ شیوا پیٹرول پمپ کے سامنے گروسری اسٹور چلاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس کا چھوٹا بیٹا آرین داس مہنت اس بات سے ناراض تھا کہ خاندان نے اس کے بہن بھائیوں کو اس پر ترجیح دی جس کی وجہ سے وہ ان کے ساتھ پریشان کن رویہ اختیار کرنے لگا۔ 24 اپریل کی رات گنپت، اس کی بیوی پھولابائی مہنت (55 سال) اور بیٹا آرین دکان میں سو رہے تھے۔ 25 اپریل کی صبح جب آرین بیت الخلا سے واپس آیا تو اس نے ماں کو دکان سے گھسیٹ کر باہر کردیا اور گھر میں رکھے پھاوڑے سے اس کی گردن پر وار کرکے اسے قتل کردیا۔ واقعے کے بعد ملزم بیلچہ لے کر اپنے والد پر حملہ کرنے کے لیے بھاگا لیکن گنپت نے فرار ہو کر پولیس کو اطلاع دی۔
رپورٹ کے مطابق، پولیس اسٹیشن انچارج سب انسپکٹر وجے ایکا نے ملزم کے خلاف جرم نمبر 109/2026، ضابطہ فوجداری (سی آر پی سی) کی دفعہ 103(1) کے تحت مقدمہ درج کیا۔ تفتیش کے بعد آرین داس مہنت (20 سال) کو حراست میں لے لیا گیا۔ ملزم کے مقام سے واردات میں استعمال ہونے والا پھاوڑا بھی قبضے میں لے لیا گیا۔
ہندوستھان سماچر
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ