کشن گنج میں طوفان کا قہر، اکھڑے درخت، بجلی سپلائی متاثر
کشن گنج، 26 اپریل (ہ س)۔ضلع میں آئی تیز آندھی اور بارش نے شدید تباہی مچائی۔تقریباً 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں نے شہر اور دیہی علاقوں میں متعدد درخت جڑوں سے اکھاڑ دیے، شاخیں ٹوٹ کر سڑکوں پر گریں، کئی مقامات پر املاک کو ن
کشن گنج میں نصف شب طوفان کا قہر، اکھڑے درخت، بجلی سپلائی متاثر


کشن گنج، 26 اپریل (ہ س)۔ضلع میں آئی تیز آندھی اور بارش نے شدید تباہی مچائی۔تقریباً 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں نے شہر اور دیہی علاقوں میں متعدد درخت جڑوں سے اکھاڑ دیے، شاخیں ٹوٹ کر سڑکوں پر گریں، کئی مقامات پر املاک کو نقصان پہنچا۔ریلوے کالونی کے علاقے میں طوفان نے درختوں کی کئی شاخیں اکھاڑ کر سڑک پر بکھیر دیں جس سے ٹریفک میں خلل پڑا۔ وارڈ نمبر 11 میں ایڈوکیٹ اجول سنگھ کی رہائش گاہ کے سامنے درخت کی ایک بڑی شاخ بھی گر گئی جس سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔شہر میں گذشتہ رات سے بجلی کی سپلائی مکمل طور پر منقطع ہے جس سے شہریوں کو کافی پریشانی کا سامنا ہے۔ محکمہ بجلی کی ٹیمیں بجلی کی بحالی کے لیے کام کر رہی ہیں۔ دریں اثنا رائے پور گاؤں میں ایک مندر کے احاطے میں پیپل کا ایک بڑا درخت زوردار طوفان کی وجہ سے اکھڑ کر گر گیا۔حالانکہ یہ راحت کی بات تھی کہ ماں کالی مندر مکمل طور پر محفوظ رہا۔ طوفان نے کئی گھروں کے ٹین شیڈ بھی اڑا دیئے جس سے گاؤں والوں کو نقصان پہنچا۔پسمپلی علاقے کے بگ مارٹ میں ایک بڑا لائٹ ہورڈنگ تیز ہواؤں کی وجہ سے اکھڑ کر نیچے گر گیا۔ خوش قسمتی سے اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ورنہ کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا تھا۔ دریں اثنا گذشتہ شب کے طوفان کے دوران ایک بڑا درخت ضلع مجسٹریٹ وشال راج کی سرکاری رہائش گاہ کی چاردیواری کو توڑ کر پڑوسی کے مکان پر گر گیا، جس سے مکان کو نقصان پہنچا۔ تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ تیز طوفان سے ضلع میں فصلوں کو بھی کافی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ انتظامیہ نقصان کا اندازہ لگا رہی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande