تلنگانہ حکومت میں بڑے پیمانے پر آئی اے ایس افسران کے تبادلے
حیدرآباد، 26 اپریل (ہ س)۔ تلنگانہ حکومت نے انڈ ین ایڈ منسٹریٹیو سرویس (آئی اے ایس) کے افسران کی ذمہ داریوں میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کیا ہے۔ اس سلسلے میں احکامات چیف سیکریٹری رام کرشنا راؤ نے جاری کیے۔ کئی سینئر افسران، جواہم محکموں کی کمان سن
تلنگانہ حکومت میں بڑے پیمانے پر آئی اے ایس افسران کے تبادلے


حیدرآباد، 26 اپریل (ہ س)۔

تلنگانہ حکومت نے انڈ ین ایڈ منسٹریٹیو سرویس (آئی اے ایس) کے افسران کی ذمہ داریوں میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کیا ہے۔ اس سلسلے میں احکامات چیف سیکریٹری رام کرشنا راؤ نے جاری کیے۔ کئی سینئر افسران، جواہم محکموں کی کمان سنبھال رہے تھے، انہیں نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ سنجے کمار کو نئی دہلی میں واقع ‘تلنگانہ بھون’ میں بطوراسپیشل آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔ ایم دانا کشورکومحکمہ پنچایت راج اوردیہی ترقی کے سربراہ بنائے گئے ہیں۔ جبکہ ہری چند نا داسری حیدرآباد کی ضلعی کلکٹرکومنتقل کرکے محکمہ محنت، روزگار، تربیت اورفیکٹریزمیں سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے۔ پرینکا الا حیدرآباد کی نئی ضلعی کلکٹرمقرر کی گئی ہیں۔ کرشنا آدتیہ ایس محکمہ صنعت و تجارت میں تعینات کیے گئے ہیں۔ ابھی لاشا ابھینو انٹرمیڈیٹ تعلیمی محکمے کی سربراہ ہوں گی۔ مسٹرانو دیپ دریشٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی، الیکٹرانکس اورکمیونیکیشن کے محکمے میں منتقل کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ میں رد و بدل کے دوران نرمل، سنگاریڈی، کھمم، ملگ اورنارائن پیٹ سمیت کئی اضلاع میں نئے کلکٹرز کا تقرر کیا گیا ہے۔ حکومت کے مطابق ان تبادلوں کا مقصد مختلف محکموں اور اضلاع میں انتظامی امور کو ہموار کرنا اور حکمرانی کے نظام کو مزید بہتر بنانا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande