
حیدرآباد ، 26 اپریل (ہ س) ۔
حلقہ اسمبلی بودھن و بانسواڑہ میں محفوظ پینے کے پانی کی موثر سپلائی اورموسمِ گرما کے دوران ایکشن پلان پر ضلع کلکٹر نظام آباد ایلا ترپاٹھی کے زیر صدارت جائزہ اجلاس کا سب کلکٹر آفس بودھن میں انعقاد عمل میں آیا۔ اس اجلاس میں شریک عہدیداروں کو ضلع کلکٹر نے ہدایت دیتے ہوئے کہا موسم گرما کے دوران پانی کی قلت سے بچنے کے لیے پیشگی اقدامات کیے جائیں، اور سرکاری سطح پر موجود آباد ی اورگھروں اورنل ( ٹیپ) کنکشن کی تفصیلات کو اپڈیٹ کرکے مؤثر منصوبہ بندی کے ساتھ محفوظ کرنے کی ہدایت دی۔ جہاں پانی کی شدید قلت ہو وہاں ٹینکروں کے ذریعے پانی سپلائی کرنے اوران متاثرہ دیہاتوں کی آبی ضروریات پرنگرانی اور خصوصی توجہ دینے کی کلکٹرنے عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ اس اجلاس میں سب کلکٹر بودھن وکاس میتھوکے علاوہ دیگرعہدیداران ودونوں حلقوں کے واٹرسپلائی انجینئرزنے شرکت کی۔۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق