جموں کے پانچ اضلاع کے لئے ہیٹ ویو الرٹ جاری۔
جموں, 26 اپریل (ہ س)۔ محکمہ موسمیات نے جموں خطے کے پانچ اضلاع میں ہیٹ ویو (شدید گرمی کی لہر) کا الرٹ جاری کرتے ہوئے آئندہ دو دنوں تک گرم اور خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ کے ایک عہدیدار کے مطابق جموں، کٹھوعہ، سانبہ، ریاسی اور ادھم پور اضلاع
Heat


جموں, 26 اپریل (ہ س)۔

محکمہ موسمیات نے جموں خطے کے پانچ اضلاع میں ہیٹ ویو (شدید گرمی کی لہر) کا الرٹ جاری کرتے ہوئے آئندہ دو دنوں تک گرم اور خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ کے ایک عہدیدار کے مطابق جموں، کٹھوعہ، سانبہ، ریاسی اور ادھم پور اضلاع میں 26 اور 27 اپریل کو بعض مقامات پر ہیٹ ویو کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ شدید گرمی کے دوران خاص طور پر دوپہر کے اوقات میں دھوپ سے بچیں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔

دریں اثنا، وادی کشمیر میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران موسم خوشگوار اور خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 27 اور 28 اپریل کو شام کے وقت کئی علاقوں میں ہلکی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، جبکہ بعض مقامات پر تیز ہوائیں اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ 29 اور 30 اپریل کو موسم عمومی طور پر خشک رہے گا۔

وادی کشمیر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 سے 22 ڈگری سیلسیس کے درمیان ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت تقریباً 9 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande