عازمین حج کیلئے کمیٹی کی بسوں سے ہی ایئرپورٹ پہنچنا لازمی نہیں
حیدرآباد، 26 اپریل (ہ س)۔ تلنگانہ حج کمیٹی کے توسط سے روانہ ہونے والے عازمین حج کے لئے لازمی نہیں ہوگا کہ وہ حج ہاؤز میں قیام کرتے ہوئے حج ہاؤز کے ذریعہ روانہ ہونے والی بسوں کے ذریعہ ہی ائیر پورٹ کے لئے پہنچیں۔ حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے ج
عازمین حج کیلئے کمیٹی کی بسوں سے ہی ایرپورٹ پہنچنا لازمی نہیں


حیدرآباد، 26 اپریل (ہ س)۔

تلنگانہ حج کمیٹی کے توسط سے روانہ ہونے والے عازمین حج کے لئے لازمی نہیں ہوگا کہ وہ حج ہاؤز میں قیام کرتے ہوئے حج ہاؤز کے ذریعہ روانہ ہونے والی بسوں کے ذریعہ ہی ائیر پورٹ کے لئے پہنچیں۔ حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے جاری کئے گئے سرکولر میں واضح کیا گیا ہے ریاستی حج کمیٹی عازمین حج کے سفری دستاویزات اور مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے فراہم کی جانے والی ’حج کٹ‘ 24 گھنٹے قبل عازمین حج کے حوالہ کریں جو کہ کوورنمبر میں شامل ’ہیڈ‘ یا ان کا کوئی نمائندہ ریاستی حج کمیٹی کے دفتر سے رجوع ہوتے ہوئے حاصل کرسکتا ہے۔ تلنگانہ حج کمیٹی جو کہ حج ہاؤز میں ’حج کیمپ‘ کے قیام کے انتظامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے لیکن حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے جاری کئے جانے والے اس سرکیولرکے بعد یہ ضروری نہیں ہے کہ عازمین حج 48گھنٹے قبل حج ہاؤز پہنچ کر رپورٹ کریں یا ان کی روانگی سے قبل ہی ان کے سفری دستاویزات بشمول پاسپورٹ ‘ ویزا کے علاوہ دیگرچیزیں حوالہ کئے جائیں گے۔ حج کمیٹی آف انڈیا مرکزی وزارت اقلیتی امورکی جانب سے جاری کئے گئے سرکولرنمبر34 کے مطابق اب عازمین حج 24 گھنٹے قبل حج کمیٹی سے رجوع ہوتے ہوئے اپنے سفری دستاویزات کے علاوہ ’حج کٹ‘ حاصل کرسکتے ہیں ۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے احکامات کے مطابق جو عازمین حج اپنے گھر سے راست ائیرپورٹ پہنچنے کے خواہاں ہیں وہ کم از کم 6 گھنٹے قبل ائیر پورٹ پہنچ جائیں ۔ بتایاجاتاہے کہ ریاستی حج کمیٹیوں کوحج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے روانہ کئے گئے مکتوب میں اس بات کی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ حج کمیٹی سے 24 گھنٹے قبل رجوع ہونے والے عازمین حج یا ان کے نمائندوں کو سفری دستاویزات حوالہ کرنے کے علاوہ انہیں ’حج کٹ‘ بھی حوالہ کردیں تاکہ وہ اپنے گھر سے ہی ائیرپورٹ کے لئے روانہ ہوسکیں ۔ حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے عازمین حج کو فراہم کی جانے والی ’حج کٹ‘ میں ’حج سویدھا ایپ‘ سے مربوط اسمارٹ واچ ‘ چارجرکے علاوہ لگیج کے لئے اسٹیکرس موجود رہیں گے۔ تلنگانہ حج کمیٹی کی جانب سے حج کیمپ میں ایمگریشن‘ کسٹمس کے علاوہ بیاگیج اسکریننگ کی اجازت حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس سلسلہ میں مرکزی وزارت شہری ہوا بازی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے اس بات کی درخواست کی گئی ہے کہ حسب روایت تلنگانہ حج کمیٹی کو حج ہاؤز پرہی روانگی کے امورکی تکمیل کی اجازت دی جائے لیکن اس سلسلہ میں تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande