گروگرام کے بج گھیڑا میں پلاسٹک فیکٹری میں خوفناک آگ لگی
گروگرام، 26 اپریل (ہ س)۔ ضلع میں آتشزدگی کے واقعات مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ روزانہ کہیں نہ کہیں آگ لگنے کا واقعہ پیش آ رہا ہے۔ اتوار کی علی الصبح یہاں بج گھیڑا علاقے میں ایک پلاسٹک کی فیکٹری اور اس کے گودام میں شدید آگ لگ گئی۔ آگ اتنی خوفناک تھی کہ
گروگرام کے بج گھیڑا میں پلاسٹک فیکٹری میں خوفناک آگ لگی


گروگرام، 26 اپریل (ہ س)۔ ضلع میں آتشزدگی کے واقعات مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ روزانہ کہیں نہ کہیں آگ لگنے کا واقعہ پیش آ رہا ہے۔ اتوار کی علی الصبح یہاں بج گھیڑا علاقے میں ایک پلاسٹک کی فیکٹری اور اس کے گودام میں شدید آگ لگ گئی۔ آگ اتنی خوفناک تھی کہ آگ بجھانے کے لیے اہلکار قریب بھی نہیں جا پا رہے تھے۔ 10 کلومیٹر سے زیادہ دوری سے دھواں آسمان میں نظر آ رہا تھا۔ آس پاس واقع سوسائٹیوں میں بھی آگ کے اس واقعے سے دہشت رہی۔ تقریباً چار گھنٹے کی سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔

اتوار کی علی الصبح بج گھیڑا علاقے میں پلاسٹک فیکٹری کے ملازمین کو آگ لگنے کا پتہ چلا۔ پہلے تو ملازمین نے خود ہی مٹی اور دیگر طریقوں سے آگ بجھانے کی کوشش کی، لیکن آگ تیزی سے پھیلتی گئی۔ فائر بریگیڈ اور پولیس کو اطلاع دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی آدھا درجن سے زیادہ گاڑیاں لے کر اہلکار موقع پر پہنچے اور آگ بجھانی شروع کی۔ آگ کی ہولناکی کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آسمان میں کالے دھوئیں کے غبار کئی کلومیٹر دور سے دکھائی دے رہے تھے۔ دھوئیں کا اثر آس پاس کی تقریباً چھ سوسائٹیوں تک پہنچ گیا، جس سے لوگوں میں افراتفری کا ماحول بن گیا۔

جس علاقے میں آگ لگی وہاں بڑی تعداد میں اسکریپ گودام ہیں۔ وہاں پر پلاسٹک اور لوہے کا سامان رکھا تھا۔ زیادہ پلاسٹک ہونے کی وجہ سے آگ خوفناک شکل اختیار کر چکی تھی۔ اس لیے آگ پر جلدی قابو پانا کافی مشکل ہو گیا۔ تقریباً چار گھنٹے کی سخت مشقت کے بعد آگ کافی حد تک بجھا دی گئی۔

فائر افسر نریندر نے بتایا کہ ریسکیو ٹیم موقع پر جانچ کر رہی ہے۔ آگ پوری طرح بجھنے کے بعد سرچ آپریشن چلایا جائے گا۔ ابتدائی جانچ میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ مانی جا رہی ہے، تاہم اصل وجوہات کا پتہ جانچ کے بعد ہی چل سکے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande