دموہ-کٹنی ہائی وے پر تیز رفتار کار پلٹنے سے نوجوان اور نابالغ لڑکی کی موت، چار زخمی
دموہ، 26 اپریل (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے دموہ-کٹنی اسٹیٹ ہائی وے پر اتوار کی دوپہر ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر پلٹ گئی۔ اس حادثے میں ایک نوجوان اور ایک نابالغ لڑکی کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ ایک ہی خاندان کے چار دیگر اراکین شدید زخمی ہو گئ
دموہ-کٹنی ہائی وے پر کار پلٹی


دموہ، 26 اپریل (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کے دموہ-کٹنی اسٹیٹ ہائی وے پر اتوار کی دوپہر ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر پلٹ گئی۔ اس حادثے میں ایک نوجوان اور ایک نابالغ لڑکی کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ ایک ہی خاندان کے چار دیگر اراکین شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں جبل پور ریفر کیا گیا ہے۔ فی الحال پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔

معلومات کے مطابق، گجرات میں رہنے والا وشوکرما خاندان اتر پردیش کے ضلع جونپور میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہا تھا۔ اسی دوران کمہاری تھانہ علاقے کے بمنی گاوں کے پاس کار اچانک بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے کھائی میں جا گری اور پلٹ گئی۔ واقعے کے بعد موقع پر چیخ و پکار مچ گئی۔ راہگیروں کی مدد سے پولیس کو اطلاع دی گئی۔ حادثے میں 24 سالہ سنتوش وشوکرما اور 14 سالہ شیوانی وشوکرما کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جبکہ پوجا (30)، سنگم (20)، اچھے لال (32) اور سندیپ (24) زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر دموہ ضلع اسپتال پہنچایا گیا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد تمام کو سر اور سینے میں شدید چوٹیں ہونے کے باعث میڈیکل کالج جبل پور ریفر کیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق، کار کی رفتار تیز تھی اور اچانک توازن بگڑنے سے گاڑی پلٹ گئی۔ حادثے کے بعد کچھ وقت تک ہائی وے پر افراتفری کا ماحول رہا۔ زخمی سندیپ وشوکرما نے بتایا کہ حادثہ اتنا اچانک ہوا کہ انہیں کچھ سمجھ نہیں آیا اور ہوش آنے پر خود کو اسپتال میں پایا۔ کمہاری تھانہ پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے اور حادثے کی وجوہات کی جانچ کی جا رہی ہے۔ پولیس نے متوفین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ ابتدائی طور پر تیز رفتاری اور گاڑی پر کنٹرول کھو دینا حادثے کی وجہ مانا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande