آٹو ڈرائیورس کا اچانک شہر کے اہم حصہ معظم جاہی مارکٹ پر احتجاج
حیدرآباد ، 26 اپریل (ہ س) ۔ شہرحیدرآباد کے قلب معظم جاہی مارکٹ چوراہا پرآج اس وقت صورتحال کشیدہ ہوگئی جب اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والے ایک ڈرائیورنے مبینہ طور پر اپنے جسم پرڈیزل چھڑک کرخودکشی کی کوشش کی۔ موقع پرموجود پولیس اورساتھی ڈرا
آٹو ڈرائیورس کا اچانک شہر کے اہم حصہ معظم جاہی مارکٹ پر احتجاج


حیدرآباد ، 26 اپریل (ہ س) ۔

شہرحیدرآباد کے قلب معظم جاہی مارکٹ چوراہا پرآج اس وقت صورتحال کشیدہ ہوگئی جب اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والے ایک ڈرائیورنے مبینہ طور پر اپنے جسم پرڈیزل چھڑک کرخودکشی کی کوشش کی۔ موقع پرموجود پولیس اورساتھی ڈرائیوروں نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے اسے اس انتہائی اقدام سے روک لیا۔ احتجاجی آٹوڈرائیورس نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کانگریس حکومت کی جانب سے آر ٹی سی بسوں میں خواتین کو مفت سفر کرنے کی اسکیم کا آغاز کرنے کے بعد سے ان کا کاروبار بری طرح متاثر ہوا ہے۔ وہ اپنے خاندان کی کفالت کرنے سے قاصر ہیں۔ احتجاجی آٹوڈرائیورس نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ موجودہ مہنگائی کے تناسب سے آٹومیٹر کے کرایوں میں فوری طورپراضافہ کیا جائے۔ حیدرآباد کے مقامی ڈرائیورس نے مطالبہ کیا کہ دوسرے اضلاع سے آنے والے آٹوزکو شہر کی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے تاکہ مقامی ڈرائیورس کا روزگار محفوظ رہ سکے۔ آٹو ڈرائیورس کے اچانک احتجاج پر معظم جاہی مارکٹ جیسے مصروف ترین علاقہ میں تقریباً ایک گھنٹے تک ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ کئی مقامات پر ٹریفک جام ہوگئی۔ گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملی اور عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرین کو وہاں سے ہٹانے اور ٹریفک بحال کرنے کی کوشش کی۔ آٹو یونینوں کا کہنا ہیکہ اگر حکومت ان کے مسائل پر مثبت توجہ نہ دی تو وہ اپنے احتجاج میں مزید شدت پیدا کریں گے۔۔۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande