بیڑ ضلع اسپتال کا معائنہ، کلیکٹر کی جانب سے اہم ہدایات جاری
بیڑ، 26 اپریل (ہ س)۔ بیڑ کے ضلع کلکٹر ویویک جانسن نے ضلع اسپتال کا دورہ کرتے ہوئے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے خاص طور پر انتہائی نگہداشت یونٹ میں موجود آلات اور علاج کی سہولیات کا معائنہ
بیڑ ضلع اسپتال کا معائنہ، کلیکٹر کی جانب سے اہم ہدایات جاری


بیڑ، 26 اپریل (ہ س)۔

بیڑ کے ضلع کلکٹر ویویک جانسن نے ضلع اسپتال کا دورہ کرتے ہوئے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے خاص طور پر انتہائی نگہداشت یونٹ میں موجود آلات اور علاج کی سہولیات کا معائنہ کر کے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دیں۔اس موقع پرضلع سرجن ڈاکٹر ستیش کمار سولنکے نے انہیں اسپتال کی موجودہ صورتحال اور دستیاب سہولیات کے بارے میں معلومات فراہم کیں، جبکہ ایڈیشنل ضلع سرجن ڈاکٹر ناگیش چوہان سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ کلکٹر نے ہدایت دی کہ جو آلات مستقل طور پر خراب ہیں انہیں اسٹور میں منتقل کیا جائے اور جن آلات کی مرمت ممکن ہے انہیں فوری درست کر کے استعمال میں لایا جائے۔ انہوں نے آئی سی یو میں نصب تمام ایئر کنڈیشننگ نظام کو بھی فوری طور پر فعال کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے اسپتال میں جاری ماتا و اطفال نگہداشت عمارت کے کام کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ باقی ماندہ کام جلد مکمل کر کے عمارت کو فعال کیا جائے تاکہ مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ ویویک جانسن نے واضح کیا کہ مریضوں کے علاج اور سہولیات کے معاملے میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی اور خدمات کے معیار کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande