تلنگانہ میں 32 ماویسٹوں کی ہتھیارکے ساتھ پولیس کو حوالگی
حیدرآباد ، 26 اپریل (ہ س)۔ ملک سے ماویسٹ تنظیم کے عملاً خاتمہ کے اعلان کے دوران آج ریاست تلنگانہ میں 32 ماویسٹ قائدین نے خود سپرد گی اختیار کرلی ۔ تلنگانہ کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس شیودھرریڈی نے اس بات کا اعلان کیا اورخود سپرد عام زندگی میں شامل ہ
تلنگانہ میں 32 ماویسٹوں کی ہتھیارکے ساتھ پولیس کو حوالگی


حیدرآباد ، 26 اپریل (ہ س)۔

ملک سے ماویسٹ تنظیم کے عملاً خاتمہ کے اعلان کے دوران آج ریاست تلنگانہ میں 32 ماویسٹ قائدین نے خود سپرد گی اختیار کرلی ۔ تلنگانہ کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس شیودھرریڈی نے اس بات کا اعلان کیا اورخود سپرد عام زندگی میں شامل ہونے والے ماویسٹوں کا سماجی دھارے میں استقبال کیا،خود سپرد ماویسٹوں میں ہملارائتوعرف وجلہ شامل ہے۔ جو بسنارعلاقہ کا خطرناک ماویسٹ مانا جاتا تھا ۔ اس کے علاوہ خود سپرد ماویسٹوں میں ایریا کمیٹی ، ڈسٹرکٹ کمیٹی کے اراکین شامل ہیں ۔ جنہوں نے اپنے ہتھیار بھی پولیس کے حوالے کردیا ۔ ان ہتھیاروں میں ایک ایل ایم جی چارAK47 تین ایس ایل آر ،دوانساس ودیگر ہتھیار شامل ہیں ۔ ڈی جی پی شیودھرریڈی نے بتایا کہ خود سپرد ماویسٹوں کا تعلق چھتیس گڑھ سے پایا جاتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ اقدام ماویسٹ تنظیم کے لیے ایک زبردست جھٹکا ہے اور دیگر روپوش ماویسٹوں کے لیے ایک سخت پیغام ہے جو ابھی بھی تنظیمی اصولوں اورہتھیار کے ذریعہ اپنے مقاصد کی تکمیل کی خواہش رکھتے ہیں ۔ تلنگانہ ڈی جی پی نے ماویسٹوں کو سلسلہ وار خود سپردگی کو حکومت کی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ باز آبادکاری کا طریقہ کار اقدامات سے ماویسٹ متاثر ہورہے ہیں ۔ خودسپردگی اختیار کرنے والوں میں اہم قائدین شامل ہیں اور بالخصوص دنڈاکرانیا اسپیشل زون کا انچارج رائتو بھی خودسپردگی اختیار کر گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ آپریشن کگارجومرکزی حکومت کی جانب سے شروع کیا گیا اس آپریشن کے اثرات سے ماویسٹ تنظیم اپنی آخری سانس لے رہی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande