
گوہاٹی، 20 اپریل (ہ س)۔ گوہاٹی شہر میں شدید بارش کی وجہ سے، اتوار کی آدھی رات کے بعد مالیگاو¿ں علاقے میں ایک نالے کے تیزبہاو میں ایک نوجوان خاتون بہہ گئی۔
بتایا گیا ہے کہ دھاراپور کی رہنے والی پائل ناتھ بارش کے دوران نالے کے تیز بہاو میں بہہ گئی ۔ ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی ایک ٹیم نے لڑکی کی تلاش کے لیے تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔ خراب موسم اور تیز بہاو کے باوجود امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد