
امپھال، 20 اپریل (ہ س)۔
منی پور پولیس نے 18 اپریل کو امپھال مغربی ضلع میں18اپریل کو منعقد ایک احتجاجی ریلی کے دوران بھڑکنے والے تشدد کے سلسلے میں 21 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ یہ ریلی پٹسوئی سے سگولبند تک امپھال-جیریبام روڈ پر نکالی گئی تھی،جو بعد میں پرتشددجھڑپ میں تبدیل ہو گئی۔
پولیس کے مطابق مظاہرین نے سیکورٹی فورسز پر پتھراو¿ کیا، پیٹرول بم پھینکے اور گلیل اور بڑے پتھروں کا استعمال کیا۔ کئی سرکاری گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی گئی۔ سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی 232 ویں بٹالین کے تین سپاہی اس واقعہ میں شدید زخمی ہوئے۔ بعد میں سیکورٹی فورسز نے بھیڑ کو منتشر کرنے اور حالات کو قابو میں کرنے کے لیے جوابی کارروائی کی۔
گرفتار ہونے والوں میں سنجیو (36)، تاخیل چانگبم بونانزا (28)، راہل چھیترامیوم (27)، تھونگ بام روجر (39)، گرومایوم میکس شرما (26)، لامجنگبا آییکپم (29)، متم مراری (37)، موئرانگ تھیم جیمز (28)، اوئینم مائیکل (36)، کوئیجم کرن جیت میتئی (23)، لمبامایم رنگو (29)، یورش وینبام (35)، ہوئیریم سومورجیت سنگھ (25)، خویس نام ناوبا سنگھ (32)، نکیش لائشرم (23)، چنگکھم رنجن (28)، سیرم وکاس (21)، کانگ جم چنگ کھینگنبا (24)، خوریزام دیپک سنگھ (34)، واہینگبام نرین سنگھ (34) اور انااوبا چھیترمایوم (18) شامل ہیں۔
اس کے علاوہ، پولیس نے آرام بائی ٹینگول گروپ کے ایک رکن Tensubam ٹینسوبم لامیانبا میتئی (23) کو سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز پوسٹ کرنے اور تشدد پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق میتئی نونگسا لامیانبا نامی فیس بک اکاو¿نٹ سے دھمکیوں اور تشدد پر اکسانے والی پوسٹس شیئر کی جا رہی تھیں، جو امن و امان کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ حکام نے واضح انتباہ جاری کیا ہے کہ جو بھی تشدد بھڑکانے یا فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں خلل ڈالنے کی کوشش کرے گا اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan