گروگرام: گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کوکیا قتل،پھرخود کرلی خودکشی
گروگرام، 20 اپریل (ہ س)۔ یہاں کے سیکٹر 9 علاقے میں دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ گھریلو جھگڑے کے باعث ایک شخص نے پہلے اپنی بیوی کا گلا دبا کر قتل کیا اور پھر پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ متوفی کی شناخت 33 سالہ دیپک کمار کے طور پر کی گئی ہے
گروگرام: گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کوکیا قتل،پھرخود کرلی خودکشی


گروگرام، 20 اپریل (ہ س)۔

یہاں کے سیکٹر 9 علاقے میں دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ گھریلو جھگڑے کے باعث ایک شخص نے پہلے اپنی بیوی کا گلا دبا کر قتل کیا اور پھر پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ متوفی کی شناخت 33 سالہ دیپک کمار کے طور پر کی گئی ہے جب کہ اس کی بیوی 28 سالہ سونم بائی تھی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق دیپک کمار اصل میں راجستھان کے الور ضلع کے کھڈن پوری روڈ پر واقع چاور کالونی کا رہنے والا تھا اور گروگرام کے سیکٹر-9 میں کرائے پر رہ رہا تھا۔ اتوار کی رات میاں بیوی کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا جو اس قدر بڑھ گیا کہ دیر رات دیپک نے اپنی بیوی کا گلا دبا کر قتل کردیا۔ اس کے بعد اس نے پھانسی لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

واقعے کے وقت ان کا 10 سالہ بیٹا دوسرے کمرے میں کھیل رہا تھا۔ جب کافی دیر تک اس کے والدین نہ نکلے تو بچہ اندر گیا اور یہ منظر دیکھ کر خوفزدہ ہوگیا۔ اس نے فوراً پڑوسیوں کو مطلع کیا، جنہوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور دونوں لاشوں کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوتا ہے کہ معاملہ خاندانی تنازعہ ہے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا ہے، رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی اصل وجہ بتائی جائے گی۔ فی الحال، پولس معاملے کی گہرائی سے چھان بین کر رہی ہے اور واقعہ کی اصل وجہ کا پتہ لگانے کے لیے قریبی رہائشیوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande