ویمنز کالج گاندھی نگر کی طلبہ نے احتجاج کیا
ویمنز کالج گاندھی نگر کی طلبہ نے احتجاج کیا جموں، 20 اپریل (ہ س)۔ گورنمنٹ ویمنز کالج (جی سی ڈبلیو) گاندھی نگر جموں کے باہر پیر کے روز طلبہ نے ایک طالبہ کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ تفصیلات کے مطا
Death


ویمنز کالج گاندھی نگر کی طلبہ نے احتجاج کیا

جموں، 20 اپریل (ہ س)۔ گورنمنٹ ویمنز کالج (جی سی ڈبلیو) گاندھی نگر جموں کے باہر پیر کے روز طلبہ نے ایک طالبہ کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق بڑی تعداد میں طالبات کالج کے باہر جمع ہوئیں اور نعرے بازی کرتے ہوئے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ حادثہ لاپرواہی کا نتیجہ ہے اور اس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جانی چاہیے۔ یہ احتجاج چوتھے سمسٹر کی طالبہ انجلی چودھری کی موت کے بعد سامنے آیا، جو چند روز قبل کالج پکنک کے دوران مبینہ طور پر چلتی بس سے گر کر جاں بحق ہوگئی تھی۔ طلبہ نے حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث افراد کی فوری نشاندہی کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ادھر، صورتحال کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری موقع پر تعینات رہی تاکہ امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔احتجاج کے باعث کچھ دیر کے لیے حالات کشیدہ رہے تاہم سیکورٹی اہلکاروں کی موجودگی میں صورتحال قابو میں رہی اور مظاہرین اپنا احتجاج جاری رکھے رہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande