ودالا آر ٹی او پارکنگ میں آگ لگی، تین نجی بسیں جل کر خاک
ممبئی ، 20 اپریل (ہ س)۔ ممبئی کے ودالا علاقے میں واقع آر ٹی او پارکنگ میں پیر، 20 اپریل کو دوپہر کے وقت اچانک آگ لگنے سے افرا تفری مچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پا لیا، تاہم اس واقعے میں تین نجی بسیں مک
Fire Wadala RTO


ممبئی ، 20 اپریل (ہ س)۔ ممبئی کے ودالا علاقے میں واقع آر ٹی او پارکنگ میں پیر، 20 اپریل کو دوپہر کے وقت اچانک آگ لگنے سے افرا تفری مچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پا لیا، تاہم اس واقعے میں تین نجی بسیں مکمل طور پر جل کر خاک ہو گئیں۔ خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ودالا ٹی ٹی علاقے میں کھڑی بسوں میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی، جس کے بعد ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور متاثرہ بسوں میں لگی آگ کو بجھا دیا گیا۔

ودالا پولیس اسٹیشن کے ایک افسر نے بتایا کہ ابتدائی طور پر ایک بس میں آگ لگی تھی، جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل کر دیگر بسوں تک پہنچ گئی۔ تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے دیگر بسوں کو وہاں سے ہٹا دیا گیا، جس کے باعث بڑے نقصان سے بچاؤ ممکن ہو سکا۔ حکام کے مطابق آگ لگنے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande