جموں و کشمیر میں کامن انٹرنس ٹیسٹ کا کامیاب انعقاد
جموں و کشمیر میں کامن انٹرنس ٹیسٹ کا کامیاب انعقاد جموں، 20 اپریل (ہ س)۔ جموں و کشمیر بورڈ آف پروفیشنل انٹرنس ایگزامینیشنز (بی او پی ای ای) نے تعلیمی سیشن 2026-27 کے لیے بی ای/بی ٹیک انجینئرنگ کورسز میں داخلہ کے لیے کامن انٹرنس ٹیسٹ (سی ای ٹی) کا
Exam


جموں و کشمیر میں کامن انٹرنس ٹیسٹ کا کامیاب انعقاد

جموں، 20 اپریل (ہ س)۔ جموں و کشمیر بورڈ آف پروفیشنل انٹرنس ایگزامینیشنز (بی او پی ای ای) نے تعلیمی سیشن 2026-27 کے لیے بی ای/بی ٹیک انجینئرنگ کورسز میں داخلہ کے لیے کامن انٹرنس ٹیسٹ (سی ای ٹی) کا کامیاب انعقاد کیا۔ تفصیلات کے مطابق امتحان سری نگر، بارہمولہ، اننت ناگ، ڈوڈہ، راجوری، جموں اور لیہہ کے مختلف مراکز پر منعقد ہوا، جس میں 1538 رجسٹرڈ امیدواروں میں سے 1263 نے شرکت کی۔

امتحان کے پُرامن اور منظم انعقاد کے لیے متعلقہ تعلیمی اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اشتراک سے جامع انتظامات کیے گئے تھے، جو چیئرپرسن بی او پی ای ای پروفیسر مینو مہاجن کی نگرانی میں مکمل کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق عملے کی مستعدی کے باعث کسی بھی ناخوشگوار یا غیر منصفانہ واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔ بی او پی ای ای نے دوسری بار بارہمولہ، اننت ناگ، ڈوڈہ، راجوری اور لیہہ جیسے اضلاع میں امتحانی مراکز قائم کیے تاکہ دور دراز علاقوں کے طلبہ کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ چیئرپرسن، اراکین، سکریٹری، کنٹرولر امتحانات اور دیگر افسران نے امتحانی عمل کی مسلسل نگرانی کی۔ بی او پی ای ای انتظامیہ نے کامیاب انعقاد پر متعلقہ اداروں کے عملے اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande