
رانچی، 20 اپریل ( ہ س)۔ جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی سمیت ریاست بھر میں شدید گرمی نے لوگوں کی زندگی مشکل بنا دی ہے۔ کئی اضلاع میں درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کر گیا ہے، جس کی وجہ سے لو کے حالات پیدا ہو گئے ہیں۔
سب سے زیادہ درجہ حرارت 43.90 ڈگری سیلسیس ڈالٹن گنج میں ریکارڈ کیا گیا جہاں لوگ شدید گرمی سے دوچار ہیں۔ اس کے علاوہ، بوکارو تھرمل میں درجہ حرارت 43 ڈگری تک پہنچ گیا۔
ریاست کے دیگر بڑے شہروں میں بھی درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ سرائے کیلا، چائیباسا اور جمشید پور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سیلسیس سے اوپر ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے 22 اپریل تک ریاست کے کئی حصوں میں گرمی کی لہر کے حالات کی پیش گوئی کی ہے اور اسی کے لیے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ کے مطابق 21 اور 22 اپریل کو ریاست کے شمال مغربی، جنوبی اور وسطی حصوں میں گرمی کی لہر کے حالات برقرار رہنے کا امکان ہے۔
لوہردگا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کیا گیا سب سے کم درجہ حرارت 21.2 ڈگری سیلسیس ہے۔
پیر کے روز رانچی اور آس پاس کے علاقوں میں صبح سے آسمان صاف رہا، جس سے تیز دھوپ اور گرمی کا اثر زیادہ محسوس ہوا۔ ماہرین نے نے لوگوں کو دوپہر کے وقت گھر سے نکلنے سے گریز کرنے، زیادہ پانی پینے اور گرمی سے بچاؤ کے اقدامات کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد