
سرینگر 20 اپریل(ہ س ) 19/20 اپریل کی درمیانی رات کے دوران کی گئی ایک مشترکہ کارروائی میں، فاریسٹ ڈویژن لنگیٹ کے اہلکاروں نے ہندواڑہ پولیس کے ساتھ شانو ماور پر ایک ناکا لگایا اور لکڑی کی غیر قانونی اسمگلنگ کو کامیابی سے روکا۔ معمول کی چیکنگ کے دوران دو گاڑیوں کو جن کے رجسٹریشن نمبر جے کے09سی-0590 (ایکو) اور جے کے05جے-4492 (آلٹو) تھے کو روک کر تلاشی لی گئی۔ معائنہ کرنے پر، دونوں گاڑیاں غیر قانونی طور پر دیودار کی لکڑی سے لدی ہوئی پائی گئیں۔ اہلکاروں نے جائے وقوعہ سے تقریباً 40.91 کیوبک فٹ لکڑی کے کل 25 لاگ برآمد کیے ہیں۔ ضبط شدہ لکڑی اور دونوں گاڑیوں کو قانونی دفعات کے مطابق تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ حکام نے ضبط شدہ لکڑی کی اصلیت، ملکیت اور مطلوبہ منزل کا پتہ لگانے کے لیے تفصیلی تفتیش شروع کر دی ہے۔ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی نشاندہی اور ان کے خلاف کارروائی کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔ متعلقہ قوانین کے تحت قانونی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir