گوہاٹی میں سیلاب جیسی صورتحال کی وجہ سے آج تعلیمی ادارے بند
گوہاٹی، 20 اپریل (ہ س)۔ گوہاٹی شہر میں 19 اور 20 اپریل کی درمیانی رات کو ہونے والی شدید بارش سے پیدا ہونے والی سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے پیر کو تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔ ضلع کمشنر اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینج
Educational-Institutions-Close


گوہاٹی، 20 اپریل (ہ س)۔ گوہاٹی شہر میں 19 اور 20 اپریل کی درمیانی رات کو ہونے والی شدید بارش سے پیدا ہونے والی سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے پیر کو تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔

ضلع کمشنر اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) ، کامروپ (میٹرو)کے چیئرمین سوپنل پال، آئی اے ایس کے ذریعہ جاری کردہ احکام کے مطابق گوہاٹی میونسپل کارپوریشن (جی ایم سی) علاقے کے تحت تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 20 اپریل کو بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ طلبا اور عملے کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے عوامی مفاد میں لیا گیا ہے۔

یہ حکم ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ 2005 کے سیکشن 30(2) کے تحت جاری کیا گیا ہے، جس میں ہنگامی صورت حال میں ضروری اقدامات کرنے کیتجویزہے۔

اس سلسلے میں متعلقہ حکام بشمول آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایس ڈی ایم اے )، ڈائریکٹوریٹ آف ہائر ایجوکیشن اور سیکنڈری ایجوکیشن کو ضروری کارروائی کے لیے مطلع کر دیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande