گاندربل میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی سخت کاروائی
سرینگر 20 اپریل (ہ س)۔ وادی کشمیر میں جہاں پولیس اور سول انتظامیہ مل کر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر اس جنگ کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔جس کے دوران کئ منشیات فروشوں کی جائیداد ضبط کی گئی ہے یا انکی جائیداد پر بلڈوزر چلا کر اسے تہس نہس کیا
تصویر


سرینگر 20 اپریل (ہ س)۔ وادی کشمیر میں جہاں پولیس اور سول انتظامیہ مل کر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر اس جنگ کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔جس کے دوران کئ منشیات فروشوں کی جائیداد ضبط کی گئی ہے یا انکی جائیداد پر بلڈوزر چلا کر اسے تہس نہس کیا گیا ہے۔کیونکہ سرکار کا ماننا ہے کہ یہ جائیداد ان لوگوں نے منشیات بیچ کر حاصل کی ہے۔وہیں اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے گاندربل پولیس نے متعدد مقامات پر چھاپے مارے، این ڈی پی ایس کیسوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔جو بھی لوگ آج تک منشیات فروشی میں ملوث رہے انکے گھروں پر چھاپے مار کر تلاشی لی گئی ہے ۔تاکہ انکے گھروں میں یہ دیکھا جائے کہ انہوں نے منشیات تو نہیں چھپا رکھے ہیں۔ غور طلب ہے کہ اس وقت پورے کشمیر میں نشہ مکت ابھیان کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande