انتخابات 26: راہل گاندھی آج آسام میں انتخابی تشہیر کریں گے
گوہاٹی، 02 اپریل (ہ س)۔ آسام اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں اور مختلف جماعتوں کے سرکردہ رہنما مسلسل انتخابی تشہیر میں مصروف ہوگئے ہیں۔ اسی سلسلے میں لوک سبھا میں حزبِ اختلاف رہنما راہل گاندھی آسام میں کانگریس کی انتخاب
لوک سبھا میں حزبِ اختلاف رہنما راہل گاندھی


گوہاٹی، 02 اپریل (ہ س)۔ آسام اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں اور مختلف جماعتوں کے سرکردہ رہنما مسلسل انتخابی تشہیر میں مصروف ہوگئے ہیں۔ اسی سلسلے میں لوک سبھا میں حزبِ اختلاف رہنما راہل گاندھی آسام میں کانگریس کی انتخابی مہم کو مزید تیز کرتے ہوئے جمعرات کو ایک روزہ دورے پر ریاست پہنچ رہے ہیں۔ اس دوران وہ بوکاجان اور تیتابر میں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔

یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب اس سے قبل کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا اور کرناٹک کے نائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمار ریاست میں انتخابی مہم کو آگے بڑھا چکے ہیں۔

طے شدہ پروگرام کے مطابق، راہل گاندھی صبح خصوصی طیارے سے دہلی سے روانہ ہو کر دیما پور ہوائی اڈے پہنچیں گے۔ وہاں سے وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے کاربی آنگلونگ ضلع کے بوکاجان جائیں گے، جہاں وہ ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔

بوکاجان کے جلسے کے بعد راہل گاندھی جورہاٹ ضلع کے تیتابر میں ایک اور اہم عوامی جلسے سے خطاب کریں گے، جہاں وہ اوپری آسام کے رائے دہندگان سے خطاب کریں گے۔ دن بھر کے پروگرام کے اختتام پر ان کی جورہاٹ سے خصوصی طیارے کے ذریعے دہلی واپسی کا امکان ہے۔

وزیراعظم بدھ کو بی جے پی اور این ڈی اے کے حمایت یافتہ امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا کر واپس جا چکے ہیں۔ وہیں، سینئر رہنما راج ناتھ سنگھ اور امت شاہ بھی ریاست کے مختلف حصوں میں ریلیاں اور عوامی جلسے کر چکے ہیں۔

دوسری طرف، کانگریس رہنما پرینکا گاندھی بھی پارٹی اور اپوزیشن اتحاد کے امیدواروں کی حمایت میں مہم چلا کر جا چکی ہیں۔ بدھ کو اوپری آسام میں عوامی جلسوں کے بعد وہ 4 اپریل کو دوبارہ آسام کے دورے پر آئیں گی۔

دریں اثنا، راہل گاندھی پھر 5 اپریل کو بالترتیب بوکاجان اور دھیماجی میں انتخابی مہم چلائیں گے۔ اس کے علاوہ، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے بھی 6 اپریل کو ریاست کے دورے پر آنے والے ہیں، جس سے انتخابی مقابلہ مزید تیز ہو گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande