ضلع کشتواڑ میں ریونیو ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن مکمل
جموں, 02 اپریل (ہ س)ضلع انتظامیہ کشتواڑ نے ریونیو ریکارڈ کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کے بعد عوامی شکایات کے اندراج کے لیے ایک آن لائن پورٹل شروع کیا ہے تاکہ مسائل کے فوری ازالے اور نظام میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر پنکج کمار شرما نے ایک پر
Lnad


جموں, 02 اپریل (ہ س)ضلع انتظامیہ کشتواڑ نے ریونیو ریکارڈ کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کے بعد عوامی شکایات کے اندراج کے لیے ایک آن لائن پورٹل شروع کیا ہے تاکہ مسائل کے فوری ازالے اور نظام میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر پنکج کمار شرما نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد ریونیو سے متعلق خدمات کو عوام تک آسانی سے پہنچانا اور شہریوں کو اپنے زمین کے ریکارڈ تک گھر بیٹھے رسائی فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2019 کے بعد جموں و کشمیر میں ڈیجیٹائزیشن کے عمل میں تیزی آئی ہے اور اب بیشتر سرکاری خدمات آن لائن دستیاب ہیں۔ ضلع کشتواڑ کے 156 دیہات کی جمابندی کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کر کے پورٹل پر اپ لوڈ کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ان ریکارڈز کو دیہات میں عوام کے سامنے پیش کیا گیا اور شکایات درج کرنے کے لیے رجسٹر بھی رکھے گئے۔ موصولہ شکایات کو مختلف زمروں میں تقسیم کر کے معمولی غلطیوں کو تحصیل سطح پر درست کیا گیا جبکہ پیچیدہ معاملات کو قانونی طریقہ کار کے تحت حل کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق 2014 سے زیر التوا میوٹیشن کیسز، جن میں وراثت اور زمین کی خرید و فروخت سے متعلق معاملات شامل ہیں،اُن کو بھی ڈیجیٹائزیشن کے عمل کے تحت نمٹایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب یہ تمام ریکارڈ جے کے زمیندار پورٹل پر عوام کے لیے دستیاب ہوں گے جہاں شہری اپنے ریکارڈ کی جانچ اور آن لائن شکایات درج کر سکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ نظام مختلف انتظامی سطحوں پر نگرانی کو ممکن بنائے گا جس سے شفافیت اور بروقت کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ اس پورٹل کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پھیلائی جائے تاکہ عوام اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں، جبکہ سرکاری دفاتر میں شہریوں کی رہنمائی کے لیے کمپیوٹر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

اس موقع پر اے ڈی سی پون کوتوال، اے سی آر ادریس لون، ایس ڈی ایم ڈاکٹر محمد اشرف، تحصیلدار نربھے شرما سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande