جالوکباڑی میں بی جے پی کارکنوں پر حملہ، چار زخمی
گوہاٹی، 2 اپریل (ہ س) گوہاٹی کے جالوکباڑی اسمبلی حلقہ کے مالیگاو¿ں میں کانگریس کارکنوں کے مبینہ طور پر بی جے پی کے حامیوں پر حملہ کرنے کے بعد کشیدگی پھیل گئی۔ اس واقعہ میں بی جے پی کے چار حامی زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق جالوکباڑی علاقے کے مالی
حملہ


گوہاٹی، 2 اپریل (ہ س) گوہاٹی کے جالوکباڑی اسمبلی حلقہ کے مالیگاو¿ں میں کانگریس کارکنوں کے مبینہ طور پر بی جے پی کے حامیوں پر حملہ کرنے کے بعد کشیدگی پھیل گئی۔ اس واقعہ میں بی جے پی کے چار حامی زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق جالوکباڑی علاقے کے مالیگاو¿ں میں ایک جھگڑے کے دوران کانگریس کارکنوں کے ایک گروپ نے بی جے پی کارکنوں پر حملہ کیا۔ تصادم میں کم از کم چار افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ان کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔ پولیس کے مطابق حالات اب قابو میں ہیں اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مزید معلومات کا انتظار ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande