وزیر اعلیٰ نے پٹنہ شہر میں جاری مختلف پروجیکٹوں کا معائنہ کیا، تیزی سےکام مکمل کرنے کی ہدایت
پٹنہ،02 اپریل (ہ س) ۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج پٹنہ شہر میں جاری مختلف پروجیکٹوں کا معائنہ کیا اور افسران کو تیزی سے کام مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ وزیر اعلیٰ نے پاٹلی پترا کالونی میں زیر تعمیر پاٹلی پترا پارک نمبر 113 کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے تفری
وزیر اعلیٰ نے پٹنہ شہر میں جاری مختلف پروجیکٹوں کا معائنہ کیا، تیزی سےکام مکمل کرنے کی ہدایت دیں


پٹنہ،02 اپریل (ہ س) ۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج پٹنہ شہر میں جاری مختلف پروجیکٹوں کا معائنہ کیا اور افسران کو تیزی سے کام مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

وزیر اعلیٰ نے پاٹلی پترا کالونی میں زیر تعمیر پاٹلی پترا پارک نمبر 113 کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے تفریحی سہولیات، ایک جم، اور بچوں کے کھیل کے میدان سمیت سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور پارک کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے پارک کی تعمیر کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس کے بعد انہوں نے پاٹلی پتھ پر رک کر نہرو پتھ کو پاٹلی پتھ سے جوڑنے کے لئے جاری تعمیراتی کام کے بارے میں دریافت کیا اور عہدیداروں کو کام کی تکمیل میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے روپس پور نہر کے قریب رک کر روپس پور نہر کے راستے کو فور لین چوڑا اور مضبوط بنانے کے بارے میں دریافت کیا، جو کھگول-نہرو پتھ اور اشوک راج پتھ کو جوڑتا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے زور دیا کہ وہ ان کاموں کو تیز کریں۔ ان راستوں کی تعمیر سے باشندگان شہر کو آمدورفت کے مزید اختیارات میسر ہوں گے اور مقامی باشندوں کے لیے سفر میں آسانی ہوگی۔شگونہ موڑ کے قریب رک کر وزیر اعلیٰ نے روپس پور نہر سے شگونہ موڑ تک نہرو پتھ کے دونوں طرف زیر زمین نالوں کے ساتھ راستے کو چوڑا کرنے کے بارے میں دریافت کیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مغربی پٹنہ خطہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ علاقے کے ٹریفک نظام کو مضبوط بنانے کے لیے روپس پور سے شگونہ موڑ تک تقریباً 12 میٹر چوڑے کچے نالے پر سڑک بنائی جا رہی ہے۔ اس سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا اور اس علاقے کے لوگوں کو نقل و حرکت میں آسانی ہوگی۔

وزیر اعلی نے گولا پتھ پر کرشنا چوک پر رک کر نہرو پتھ سے گولا پتھ تک 2.20 کلومیٹر چوڑا اور مضبوطی کے کام کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گولا پتھ پرجام رہتا ہے۔ اس سڑک کو چوڑا کرنے کا کام تیزی سے مکمل کیا جائے۔ اس کام کی تکمیل سے اس علاقے کے لوگوں کو دانا پور کے سفر میں کافی سہولت ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande