ای ڈی نے پنجاب میں اے اے پی کے راجیہ سبھا ممبر اشوک متل کے احاطے پر چھاپے مارے
چنڈی گڑھ، 15 اپریل (ہ س )۔ پنجاب میں عام آدمی پارٹی راجیہ سبھا کے رکن اشوک متل کی رہائش گاہ اور اداروں پر ای ڈی کے چھاپے سے سیاست گرم ہو گئی ہے۔ اشوک متل لولی پروفیشنل یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ہیں۔ انہوں نے حال ہی میںعام آدمی پارٹی نے راجیہ سبھا میں
ای ڈی نے پنجاب میں اے اے پی کے راجیہ سبھا ممبر اشوک متل کے احاطے پر چھاپے مارے


چنڈی گڑھ، 15 اپریل (ہ س )۔

پنجاب میں عام آدمی پارٹی راجیہ سبھا کے رکن اشوک متل کی رہائش گاہ اور اداروں پر ای ڈی کے چھاپے سے سیاست گرم ہو گئی ہے۔ اشوک متل لولی پروفیشنل یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ہیں۔ انہوں نے حال ہی میںعام آدمی پارٹی نے راجیہ سبھا میں پارٹی کا نائب رہنما مقرر کیا ہے۔

ای ڈی کی ٹیموں نے بدھ کو اشوک متل کے نو احاطوں پر چھاپہ مارا۔ یہ عمل آج صبح تقریبا 7.30 بجے شروع ہوا۔ دہلی سے ای ڈی کی ٹیمیں جالندھر میں ان کے گھر، لولی پروفیشنل یونیورسٹی اورگروگرام سمیت دیگر مقامات پر پہنچیں ۔ چھاپے کی اس کارروائی کو لے کر پنجاب کی سیاست میں ہنگامہ شروع ہو چکا ہے۔

پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے اس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے سوشل میڈیا 'ایکس' پر لکھا کہ پنجاب انتخابات کے لیے بی جے پی کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔ ہم وہ پتے نہیں ہیں جو شاخ سے گر جائیں گے آندھیوں سے کہہ دو اپنی اوقات میں رہیں۔

اس پر مرکزی وزیر مملکت رونیت سنگھ بٹو نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ آپ کی پارٹی تو چوروں اور لٹیروں کی پارٹی ہے ۔ گندگی صاف ہوگی۔

اے اے پی لیڈر سوربھ بھاردوا ج نے سوشل میڈیا پر دعوی کیا کہ اشوک متل پر ای ڈی کے چھاپے کے پیچھے راگھو ہیں۔تاہم ابھی تک کسی نے اس حوالے سے کچھ نہیں کہا۔ ای ڈی کی کارروائی کے درمیان رہنماو¿ں نے بیانات دینا شروع کر دیے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande