
کونڈاگاوں، 15 اپریل (ہ س) ضلع کی بڑے راج پور تحصیل کے کبڑا گاوں کی پنچایت میں پیٹ میں درد اور اسہال کی شکایت کے بعد دو بہن بھائی چار گھنٹے کے اندر موت کی نیند سو گئے۔ دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد بدھ کو ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق کالیشوری شوری (17)، چیتن شوری (14) اور کماری چنتا شوری (12) کو اچانک پیٹ میں درد اور اسہال کی شکایت ہوئی۔ خاندان کے افراد نے مقامی طور پر علاج کی کوشش کی، لیکن جب انہیں کوئی راحت نہیں ملی، تو انہوں نے انہیں کونڈاگاو¿ں کے ضلع اسپتال لے جانے کا فیصلہ کیا۔ چھوٹی بہن چنتا شوری کی حالت بہتر ہونے پر اسے گھر سے چھٹی دے دی گئی، جبکہ کالیشوری اور چیتن کو علاج کے لیے لے جایا گیا۔
راستے میں بڑبتر گاو¿ں کے بنیادی مرکز صحت میں ان کا علاج کرانے کی کوشش کی گئی، جہاں ڈاکٹروں نے کالیشوری کو مردہ قرار دے دیا۔ اس کے بعد اس کی لاش گھر بھیج دی گئی۔ چیتن کو ضلع اسپتال لے جایا گیا، جہاں چند گھنٹوں بعد اس کی بھی موت ہوگئی۔ دونوں بہن بھائیوں کی موت کے بعد پولیس نے بدھ کو پوسٹ مارٹم کے بعد ان کی لاشیں لواحقین کے حوالے کر دیں جس کے بعد دونوں کی ایک ساتھ تدفین کر دی گئی۔ صرف چار گھنٹے کے اندر دو بہن بھائیوں کی موت سے گاو¿ں میںغم اور خوف کا ماحول ہے
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی