پیارے لال شرما نے سنگھ پورہ وائلو ٹنل کی منظوری کو سنگ میل قرار دیا
جموں،15 اپریل (ہ س)۔ ضلع کشتواڑ کے اندروال حلقہ سے رکن اسمبلی پیارے لال شرما نے سنگھپورہ–وائلو ٹنل پروجیکٹ کی منظوری کو ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خطے میں رابطہ کاری اور سماجی و معاشی ترقی کو فروغ ملے گا۔انہوں نے مرکزی وزیر
Mla


جموں،15 اپریل (ہ س)۔

ضلع کشتواڑ کے اندروال حلقہ سے رکن اسمبلی پیارے لال شرما نے سنگھپورہ–وائلو ٹنل پروجیکٹ کی منظوری کو ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خطے میں رابطہ کاری اور سماجی و معاشی ترقی کو فروغ ملے گا۔انہوں نے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مسلسل کوششوں سے یہ اہم منصوبہ منظور ہوا۔

شرما کے مطابق ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے ساتھ بہتر تال میل ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ٹنل کی تعمیر سے ہر موسم میں آمدورفت ممکن ہوگی، سفر کا وقت کم ہوگا اور سیاحت و تجارت کو بھی فروغ ملے گا۔ مقامی لوگوں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے علاقے کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande