شکتی پریہار نے سدھما دیو ٹنل کو منظوری ملنے پر مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا
جموں، 15 اپریل (ہ س)۔ خطہ چناب کو بہتر سڑک رابطہ فراہم کرنے کی غرض سے جاری بڑے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو اس وقت اہم تقویت ملی جب حکومت نے سدھما دیو درنگا اور سنگھپورہ–وائلوٹنل منصوبوں کو باضابطہ منظوری دے دی۔ ان اہم ٹنلوں کی منظوری کے بعد پورے خ
شکتی پریہار نے سدھما دیو ٹنل کو منظوری ملنے پر مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا


جموں، 15 اپریل (ہ س)۔

خطہ چناب کو بہتر سڑک رابطہ فراہم کرنے کی غرض سے جاری بڑے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو اس وقت اہم تقویت ملی جب حکومت نے سدھما دیو درنگا اور سنگھپورہ–وائلوٹنل منصوبوں کو باضابطہ منظوری دے دی۔ ان اہم ٹنلوں کی منظوری کے بعد پورے خطے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یہ دونوں ٹنل منصوبے خطہ چناب کو ضلع اننت ناگ کے راستے وادی کشمیر سے جوڑنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے، جس سے نہ صرف سفر کا دورانیہ کم ہوگا بلکہ آمد و رفت بھی زیادہ محفوظ اور آسان بنے گی۔

رکن اسمبلی ڈوڈہ شکتی راج پریہار نے اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ٹنل خطے کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا، جسے مرکزی حکومت نے پورا کر کے عوامی خواہشات کی ترجمانی کی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم، مرکزی وزیر برائے سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہیں نتن گڈکری اور وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر میں ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کے اپنے مشن پر گامزن ہے۔ پریہار کے مطابق خطہ چناب پہاڑی اور دشوار گزار راستوں پر مشتمل ہے، تاہم ان ٹنل منصوبوں اور قومی شاہراہ کی تکمیل کے بعد سفر نہ صرف آسان بلکہ محفوظ اور آرام دہ بھی ہو جائے گا، جس سے علاقے کی سماجی و اقتصادی ترقی کو بھی فروغ ملے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande