کسانوں کو سستی بجلی فراہم کرنا ہماری ترجیح: وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو
کسانوں کو سستی بجلی فراہم کرنا ہماری ترجیح: وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے نئی اور قابلِ تجدید توانائی کے محکمے کے منصوبوں کا جائزہ لیا بھوپال، 15 اپریل (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ کسانوں کو بلا تع
وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے نئی اور قابلِ تجدید توانائی کے محکمے کے منصوبوں کا جائزہ لیا


کسانوں کو سستی بجلی فراہم کرنا ہماری ترجیح: وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو

وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے نئی اور قابلِ تجدید توانائی کے محکمے کے منصوبوں کا جائزہ لیا

بھوپال، 15 اپریل (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ کسانوں کو بلا تعطل سستی بجلی فراہم کرنا ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔ اس کام کے لیے حکومت کسانوں کو ہر ممکن مدد دینے کے لیے تیار ہے۔ کسانوں کو سستی بجلی ملے گی، تو وہ اپنی پیداوار بھی بڑھا سکیں گے اور ریاست کی ترقی میں بھی اپنا تعاون دے سکیں گے۔

وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو بدھ کے روز بھوپال میں واقع وزارت میں نئی اور قابلِ تجدید توانائی کے محکمے کے مروجہ منصوبوں کی تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لے رہے تھے۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ کسانوں کو ان کی ضرورت کے مطابق توانائی کے حصول کے لیے انہیں خود توانائی پیدا کرنے والا (انرجی پروڈیوسر) بنایا جائے۔ اس کے لیے کسانوں کو ’گرین انرجی‘ کی پیداوار سے جوڑا جائے۔ توانائی کی پیداوار میں خود کفیل بنا کر ہی ہم کسانوں کا معیارِ زندگی بہتر بنا سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ریاست کے کسانوں کو سولر پمپ استعمال کرنے کے لیے ہر طرح سے ترغیب دی جائے۔ جو کسان اس سے مربوط ہونا چاہتے ہیں، محکمہ ان کا ہر ممکن تعاون اور رہنمائی بھی کرے۔

وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے محکمہ کے حکام سے کہا کہ ریاست کے مفاد میں کسانوں اور شہریوں، سب کو سستی بجلی فراہم کرنے کے ہدف کے لیے مکمل توجہ اور لگن کے ساتھ آگے بڑھیں۔ کسانوں کو سولر پمپ سے جوڑنے کے ساتھ ساتھ ’وزیراعظم سوریا گھر یوجنا‘ کی پیش رفت میں بھی تیزی لائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مالی سال کے اختتام تک 2 لاکھ سے زائد کسانوں کو سولر پمپ سے جوڑنے کا ہدف لے کر آگے بڑھیں۔ محکمہ اپنے منصوبوں کے سالانہ اہداف کا جائزہ لے اور نئی ضروریات کے مطابق ان اہداف میں اضافہ کرے، تاکہ کم وقت میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ ملے۔ اس کے لیے محکمہ اپنے منصوبوں کو ’ٹائم فریم‘ (مقررہ وقت) میں لے کر آئے اور طے شدہ وقت کے اندر ہی اہداف کی تکمیل کو یقینی بنائے۔ اس سے تیز رفتار اور اچھے نتائج حاصل ہوں گے۔

وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ریاست کے تمام بلدیاتی ادارے کچرا فروخت کرکے کر اور ’وزیراعظم سوریا گھر یوجنا‘ (روف ٹاپ اسکیم) میں تیزی سے پیش رفت لا کر اچھی آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔ بلدیاتی اداروں کے عہدیداروں اور افسران کو اس موضوع پر تربیت دینے کے لیے بھوپال میں ایک روزہ اورینٹیشن (تربیتی) پروگرام منعقد کیا جائے۔ یہ پروگرام جلد از جلد کیا جائے تاکہ بلدیاتی اداروں کو کام کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ وقت مل سکے۔

وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے اتر پردیش حکومت کے ساتھ مل کر مرینا میں 2 ہزار میگاواٹ (2 گیگاواٹ) کے ’الٹرا میگا رینیو ایبل انرجی پاور پارک‘ کے قیام کی پیش رفت کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور کہا کہ اس میگا پروجیکٹ میں ریاست کے توانائی کے مفادات کا خاص خیال رکھا جائے۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری برائے نئی اور قابلِ تجدید توانائی منو شریواستو نے بتایا کہ اتر پردیش حکومت کی جانب سے صرف ’پیک پیریڈ‘ (انتہائی ضرورت کے اوقات) میں ہی گرین انرجی سپلائی کی خواہش ظاہر کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں اتر پردیش حکومت کے اعلیٰ ترین محکمانہ حکام کے ساتھ مناسب تال میل کیا جا رہا ہے۔

ایڈیشنل چیف سکریٹری شریواستو نے بتایا کہ ریاست میں گرین انرجی پروڈکشن کے لیے طے شدہ اہداف پر مزید کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ’سوریا متر کرشی فیڈر یوجنا‘ (کُسُم بی) میں اب تک 27 ہزار 100 سولر پمپ نصب کیے جا چکے ہیں۔ اگلے دو سالوں میں 4 لاکھ پمپوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا ہدف ہے۔ اس کی تکمیل کے لیے محکمہ نے 36 یونٹس کا انتخاب کر لیا ہے۔ اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں محکمہ کو ایک لاکھ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری شریواستو نے بتایا کہ ’سوریا متر کرشی فیڈر یوجنا‘ (کُسُم سی) کے تحت محکمہ نے تقریباً 10 لاکھ کسانوں کو شمسی توانائی سے جوڑنے کے لیے 493 سب اسٹیشنوں کے ذریعے کسانوں کو دن کے وقت بھی بجلی فراہم کرنے کا بڑا ہدف رکھا ہے۔ اب تک 2.50 لاکھ پمپ نصب کیے جا چکے ہیں۔ محکمہ کا ہدف کسانوں کو توانائی کی پیداوار میں خود کفیل بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں معاشی طور پر مضبوط بنانا بھی ہے۔ شمسی توانائی کے لیے محکمہ نے ماہانہ منصوبہ بھی تیار کر لیا ہے۔ روف ٹاپ اسکیم پر محکمہ نے خصوصی توجہ مرکوز کی ہے۔

میٹنگ میں وزیر برائے نئی اور قابلِ تجدید توانائی راکیش شکلا، چیف سکریٹری انوراگ جین، ایڈیشنل چیف سکریٹری (توانائی اور وزیراعلیٰ دفتر) نیرج منڈلوئی، فنانس سکریٹری لوکیش جاٹو، مدھیہ پردیش توانائی ترقیاتی کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر امن ویر سنگھ بائیس سمیت دیگر افسران موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande