وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے ہماچل ڈے پر مبارکباد پیش کی
نئی دہلی ، 15 اپریل (ہ س)۔ ہماچل ڈے کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے ریاست کے لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔ ہماچل کو دیوتاو¿ں کی سرزمین قرار دیتے ہوئے رہنماو¿ں نے اس کی ثقافتی دولت، روایات اور اس کے لوگوں کی محنت کی تع
وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے ہماچل ڈے پر مبارکباد پیش کی


نئی دہلی ، 15 اپریل (ہ س)۔

ہماچل ڈے کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے ریاست کے لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔ ہماچل کو دیوتاو¿ں کی سرزمین قرار دیتے ہوئے رہنماو¿ں نے اس کی ثقافتی دولت، روایات اور اس کے لوگوں کی محنت کی تعریف کی اور ریاست کے روشن مستقبل کی خواہش کی۔

وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ ہماچل پردیش اپنی بھرپور روایات ، منفرد ثقافتی ورثے اور اپنے لوگوں کی محنت، لگن اور عاجزی کے لیے ایک خاص شناخت رکھتا ہے۔ انہوں نے ریاست کے تمام خاندانوں کے روشن مستقبل کی خواہش کی اور کہا کہ خدا کی یہ سرزمین ملک کے ثقافتی ورثے کا ایک اہم حصہ ہے۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ہماچل پردیش قدرتی حسن اور ثقافتی شان و شوکت سے مالا مال ہے۔ انہوں نے اسے امن ، سادگی، اور ’ اتتھی دیو بھا‘ کی روایت کے لیے مشہور قرار دیا۔ شاہ نے ریاست کو ترقی اور گڈ گورننس کی راہ پر گامزن کرنے کی خواہش کی اور ریاست کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے برجیشوری ماتا سے پراتھنا کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande