ایشیا کا سب سے بڑا ایلیویٹڈ وائلڈ لائف دہلی-دہرادون اکنامک کوریڈور
سہارنپور، 15 اپریل (ہ س)۔ منگل کو بابا صاحب بھیم راوامبیڈکر کے یومِ پیدائش پر وزیراعظم مودی نے جس دہلی-دہرادون اکنامک کوریڈور کا افتتاح کیا، اس میں کچھ خاص خوبیاں ہیں۔ آئیے جانتے ہیں اس کوریڈور کی کچھ خاص باتیں۔ دہلی-دہرادون اکنامک کوریڈور تقریب
ایلیویٹڈ وائلڈ لائف کوریڈور


ایلیویٹڈ وائلڈ لائف کوریڈور


سہارنپور، 15 اپریل (ہ س)۔

منگل کو بابا صاحب بھیم راوامبیڈکر کے یومِ پیدائش پر وزیراعظم مودی نے جس دہلی-دہرادون اکنامک کوریڈور کا افتتاح کیا، اس میں کچھ خاص خوبیاں ہیں۔ آئیے جانتے ہیں اس کوریڈور کی کچھ خاص باتیں۔

دہلی-دہرادون اکنامک کوریڈور تقریباً 213 کلومیٹر طویل ہے۔ چھ لین والا دہلی-دہرادون اکنامک کوریڈور تقریباً 12 ہزار کروڑ کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ اس کے شروع ہونے کے بعد دہلی سے دہرادون کے سفر کا وقت چھ گھنٹے سے گھٹ کر محض ڈھائی گھنٹے رہ جائے گا، جس سے مسافروں کو بڑی راحت ملے گی۔ اس میں دس انٹرچینج، تین ریلوے اوور برج، چار بڑے پل اور بارہ وے-سائیڈ سہولیات ہیں۔ ساتھ ہی اس میں ایڈوانسڈ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم بھی لگایا گیا ہے۔

جنگلی حیات کی محفوظ آمد و رفت کے لیے اس میں 12 کلومیٹر طویل وائلڈ لائف ایلیویٹڈ کوریڈور بنایا گیا ہے، جسے ایشیا کے سب سے طویل وائلڈ لائف ایلیویٹڈ کوریڈور میں شمار کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ 8 اینیمل پاس، 200-200 میٹر کے دو ہاتھی انڈر پاس اور سہارنپور سرحد پر واقع ماں ڈاٹ کالی مندر کے پاس پہاڑوں کو کاٹ کر 370 میٹر طویل ٹنل (سرنگ) بھی بنائی گئی ہے۔ کوریڈور کا یہ حصہ بہت ہی خوبصورت ہے۔ یہ چاروں طرف سے جنگل اور پہاڑیوں سے گھرا ہوا ہے۔ اس حصے کو پہاڑوں کے درمیان سے گزرتی برساتی ندی میں ستون (پلر) کھڑے کر کے تیار کیا گیا، جس سے درخت نہیں کاٹنے پڑے اور ماحولیاتی تحفظ کا خاص خیال رکھا گیا۔

اکنامک کوریڈور کو چار حصوں (سیکشنز) میں تقسیم کیا گیا ہے:

سیکشن-1: اکشردھام سے یوپی بارڈر تک (لمبائی تقریباً 31 کلومیٹر)

6 لین اور 6 لین سروس روڈ، جس سے شمال-مشرقی دہلی کے ٹریفک کے دباو کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور اس کا زیادہ تر حصہ ایلیویٹڈ ہے۔

سیکشن-2: یوپی کا گرین فیلڈ حصہ (لمبائی تقریباً 120 کلومیٹر)

یہ مکمل طور پر نیا راستہ ہے۔ باغپت، شاملی، مظفر نگر سے ہو کر سہارنپور کے لاکھنور تک اسے 6 لین ایکسیس-کنٹرولڈ بنایا گیا ہے۔

سیکشن-3: سہارنپور بائی پاس پر لاکھنور سے گنیش پور تک (لمبائی تقریباً 42 کلومیٹر)

اس سیکشن میں پہلے سے بنے 4 لین ہائی وے کو ایکسیس کنٹرولڈ ہائی وے میں بدلا گیا۔

سیکشن-4: گنیش پور سے دہرادون تک (فارسٹ زون) لمبائی تقریباً 20 کلومیٹر

اس کے تحت 12 کلومیٹر کا ایشیا کا سب سے بڑا وائلڈ لائف ایلیویٹڈ کوریڈور ہے۔ ڈاٹ کالی مندر کے پاس 340 میٹر طویل ٹنل بنائی گئی ہے۔ اس حصے کو ماحول اور جنگلی حیات کے تحفظ کو مدِ نظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande