چھتیس گڑھ میں ویدانتا پاور پلانٹ حادثہ: انتظامیہ نے مجسٹریل انکوائری کا حکم دیا
رائے پور، 15 اپریل (ہ س) ۔چھتیس گڑھ کے سکتی ضلع میں ویدانتا پاور لمیٹڈ کے سنگھی ترائی (تحصیل ڈبھرا) پلانٹ کے بوائلر یونٹ 1 میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے 14 اپریل کو ایک المناک صنعتی حادثہ پیش آیاتھا۔اس حادثے میں مجموعی طور پر 34 کارکن متاثر ہوئے جن می
CG-VEDANTA-POWER-PLANT-MAGISTERIAL-INQUIRY-ORDERED


رائے پور، 15 اپریل (ہ س) ۔چھتیس گڑھ کے سکتی ضلع میں ویدانتا پاور لمیٹڈ کے سنگھی ترائی (تحصیل ڈبھرا) پلانٹ کے بوائلر یونٹ 1 میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے 14 اپریل کو ایک المناک صنعتی حادثہ پیش آیاتھا۔اس حادثے میں مجموعی طور پر 34 کارکن متاثر ہوئے جن میں سے 12 کی موت ہو چکی ہے۔ باقی زخمی کارکنوں کا رائے گڑھ کے مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جا رہا ہے۔

اس واقعہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ امرت وکاس ٹوپنو نے منگل کی دیر رات مجسٹریٹ انکوائری کا حکم دیا۔ سب ڈویژنل مجسٹریٹ، ڈبھرا کو تفتیشی افسر مقرر کیا گیا ہے۔

تحقیقات میں واقعے کی وجوہات، ذمہ دار افراد/ اداروں کی شناخت، سابقہ حفاظتی معائنہ کی حیثیت اور مستقبل میں اس طرح کے واقعات کے پھر سے رونما ہونے کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ تفتیشی افسر کو 30 روز میں تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande