گندم کی دو بوریوں کے لیے بیٹے نے باپ کوکیا قتل ، ماں زخمی
بلیا ، 15 اپریل (ہ س)۔ اتر پردیش کے بلیا ضلع کے راسرا کوتوالی علاقے میں بیٹے نے باپ کا قتل کر دیا۔ اسے غصہ تھا کہ اس کے باپ نے اس کی بیٹی کو صرف دو بوری گندم دی تھی۔ جب اس کی ماں نے مداخلت کرنے کی کوشش کی تو اس نے اسے بھی مارا پیٹا اور زخمی کردیا
گندم کی دو بوریوں کے لیے بیٹے نے باپ کوکیا قتل ، ماں زخمی


بلیا ، 15 اپریل (ہ س)۔

اتر پردیش کے بلیا ضلع کے راسرا کوتوالی علاقے میں بیٹے نے باپ کا قتل کر دیا۔ اسے غصہ تھا کہ اس کے باپ نے اس کی بیٹی کو صرف دو بوری گندم دی تھی۔ جب اس کی ماں نے مداخلت کرنے کی کوشش کی تو اس نے اسے بھی مارا پیٹا اور زخمی کردیا۔ بدھ کی صبح واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ کی تفتیش شروع کر دی۔

ایریا آفیسر رسرا آلوک گپتا نے بتایا کہ سکل چوہان ولد مہیندر چوہان (75) ساکن نتھو پور گاو¿ں نے بدھ کو ایک شکایت دی۔ اس میں اس نے کہا کہ دو دن پہلے اس کے والد مہندر نے اپنی بیٹی یعنی میری بہن کو دو بوری گندم دی تھی۔ اس سے ناراض ہو کر بھائی پپو چوہان نے اپنے والدین کو گھر سے نکال دیا تھا۔ دونوں دو دن سے گھر کے باہر پیپل کے درخت کے نیچے رہ رہے تھے۔ بدھ کی صبح والد مہیندر چوہان کی لاش گاو¿ں کے باہر پڑی ملی اور ماں زخمی حالت میں پائی گئی۔ اس دوران اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا اور زخمی خاتون کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ بھی وہاں پہنچ گئے۔

سرکل آفیسر نے بتایا کہ مہندر چوہان نے اپنی بیٹی کو دو بوری گندم دی تھی۔ اس سے ناراض ہو کر اس کے بیٹے پپو چوہان نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر اپنی ماں اور باپ پر منگل کی دیر رات لاٹھیوں سے حملہ کر دیا۔ مہندر کی موت ہوگئی، اور اس کی بیوی کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande