جموں و کشمیر حکومت نے سالانہ دربار موو کا اعلان کر دیا ۔
جموں, 15 اپریل (ہ س)جموں و کشمیر حکومت نے موسمِ گرما 2026 کے لیے سالانہ دربار موو کے تحت دفاتر کو جموں سے سری نگر منتقل کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور اس سلسلے میں مکمل شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔جاری کردہ حکم نامے کے مطابق پانچ روزہ ہفتہ والے دفاتر 30
Darbar move


جموں, 15 اپریل (ہ س)جموں و کشمیر حکومت نے موسمِ گرما 2026 کے لیے سالانہ دربار موو کے تحت دفاتر کو جموں سے سری نگر منتقل کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور اس سلسلے میں مکمل شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔جاری کردہ حکم نامے کے مطابق پانچ روزہ ہفتہ والے دفاتر 30 اپریل کو جبکہ چھ روزہ ہفتہ والے دفاتر 2 مئی کو جموں میں بند ہو جائیں گے۔ تمام دفاتر 4 مئی کو سری نگر میں دوبارہ کام شروع کریں گے۔

حکومت نے ہدایت دی ہے کہ منتقلی کے دوران ہر دفتر سے صرف 33 فیصد یا زیادہ سے زیادہ 10 ملازمین کو کیمپ میں منتقل کیا جائے گا۔ جموں و کشمیر روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کو یکم اور 3 مئی کو بسوں کی دستیابی یقینی بنانے اور 20 اپریل سے پیشگی بکنگ شروع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ قافلوں کے ساتھ کرین، اضافی بسیں اور موبائل ورکشاپس بھی ہوں گی تاکہ راستے میں کسی بھی خرابی کو فوری دور کیا جا سکے، جبکہ پولیس سیکورٹی فراہم کرے گی اور اہم سرنگوں سے ترجیحی گزر کو یقینی بنایا جائے گا۔

راستے میں طبی سہولیات کے لیے مختلف مقامات پر انتظامات کیے جائیں گے۔ ملازمین کو بغیر اجازت سرکاری رہائش گاہوں پر قبضہ نہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ سری نگر میں راشن مراکز بھی قائم کیے جائیں گے۔منتقلی مکمل کرنے والے ملازمین کے لیے 25 ہزار روپے خصوصی ٹریولنگ الاؤنس منظور کیا گیا ہے اور اپریل کی تنخواہ 29 اپریل کو پیشگی جاری کی جائے گی۔ موو کے دوران چھٹی صرف غیر معمولی حالات میں دی جائے گی۔حکومت نے واضح کیا ہے کہ سری نگر میں دفاتر کے اوقاتِ کار مقرر کر دیے گئے ہیں، جن کے تحت سول سکریٹریٹ صبح 9:30 بجے سے شام 5:30 بجے تک جبکہ دیگر دفاتر صبح 10 بجے سے شام 4:30 بجے تک کام کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande