
تہران، 12 اپریل (ہ س)۔ ایران نے امریکی میڈیا پر دوہرا رویہ اختیار کرنے کا الزام لگایا ہے۔ ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایک طرف امریکہ ایران پر ایمانداری کی کمی کا الزام لگاتا ہے، دوسری طرف کچھ امریکی پلیٹ فارمز پر ایرانی نمائندوں کے خلاف پرتشدد بیانات سامنے آ رہے ہیں۔
بقائی نے اپنے بیان میں ’’دی واشنگٹن پوسٹ‘‘ میں شائع ایک مضمون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس میں یہ اشارہ دیا گیا تھا کہ ایرانی رہنماوں کی سیکورٹی کسی معاہدے پر منحصر ہو سکتی ہے۔ انہوں نے اس طرح کے تبصرے کو سنگین قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا یہ دباو ڈالنے یا دھمکی دینے کی کوشش نہیں ہے؟
انہوں نے کہا کہ اس طرح کی بیان بازی سفارتی مذاکرات کے ماحول کو متاثر کرتی ہے اور یہ مکالمے کے عمل کو کمزور کر سکتی ہے۔ بقائی کے مطابق، تشدد یا خوف کا اشارہ دے کر بات چیت کو متاثر کرنا بین الاقوامی معیارات کے مطابق نہیں ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن