امریکہ اور ایران کے درمیان امن مذاکرات آج، اسلام آباد میں دونوں ممالک کے وفود کی آمد
تہران، 11 اپریل (ہ س)۔ مغربی ایشیا میں تقریباً چھ ہفتوں تک جاری رہنے والے شدید فوجی تنازعہ اور کشیدگی کے بعد ہفتہ کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے امن مذاکرات پر سب کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔ گیارہ سال بعد یہ پہلا موقع ہے جب ایران اور
اسلام آباد میں آج امن مذاکرات کے لیے پہنچا ایرانی وفد


تہران، 11 اپریل (ہ س)۔ مغربی ایشیا میں تقریباً چھ ہفتوں تک جاری رہنے والے شدید فوجی تنازعہ اور کشیدگی کے بعد ہفتہ کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے امن مذاکرات پر سب کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔ گیارہ سال بعد یہ پہلا موقع ہے جب ایران اور امریکہ براہِ راست مذاکرات کی میز پر ہوں گے۔ اس بات چیت کے لیے دونوں ممالک کے نمائندے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

مغربی ایشیا میں شدید کشیدگی، آبنائے ہرمز پر کنٹرول اور اسرائیل-حزب اللہ تنازعہ کے درمیان آج اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان امن مذاکرات ہوں گے۔ اس کے لیے امریکی وفد میں شامل امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، خصوصی امریکی مندوب اسٹیو وٹکوف اور صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

میڈیا ادارے ’ایران انٹرنیشنل‘ کے مطابق پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں ایرانی وفد مذاکرات کے لیے اسلام آباد پہنچا ہے۔ اس میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی، دفاعی کونسل کے سکریٹری علی اکبر احمدیان اور سینٹرل بینک کے گورنر عبدالناصر ہمتی شامل ہیں۔ پارلیمنٹ کے متعدد اراکین بھی اس وفد کا حصہ ہیں۔

اسی دوران، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے مذاکرات شروع ہونے سے عین قبل دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں فوجی کارروائی ہو سکتی ہے، جبکہ ایران نے بھی کئی شرائط رکھی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande