
واشنگٹن، 11 اپریل (ہ س)۔ امریکی اسپیس ایجنسی ناسا کا آرٹیمس-2 مشن کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔ مشن میں شامل چاروں خلاباز 10 دنوں کی چاند کے سفر کے بعد بحفاظت زمین پر واپس لوٹ چکے ہیں۔ مشن کے دوران انہوں نے زمین سے سب سے طویل ریکارڈ فاصلہ طے کیا۔
ناسا نے ایکس (ٹوئٹر) پر دی گئی معلومات میں بتایا کہ قمری مشن آرٹیمس-2 کے چاروں خلاباز کمانڈر ریڈ وائز مین، پائلٹ وکٹر گلوور، کرسٹینا کوچ اور کناڈا کے جیرمی ہینسن بحفاظت زمین پر لوٹ آئے ہیں۔ ان کا اورین خلائی جہاز بحر الکاہل میں اترا۔ کیلیفورنیا کے سین ڈیاگو ساحل کے قریب یہ لینڈنگ مقامی وقت کے مطابق رات 8.07 بجے (ہندوستانی وقت کے مطابق 11 اپریل کی صبح 5.37 بجے) ہوئی۔ یہ مشن یکم اپریل کو فلوریڈا سے روانہ کیا گیا تھا۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
ناسا نے خلائی جہاز کی لینڈنگ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایکس پر لکھا، ’’ریڈ، وکٹر، کرسٹینا اور جیرمی، آپ کا گھر واپسی پر استقبال ہے! آرٹیمس-2 کے خلاباز 11 اپریل کو رات 8.07 بجے (امریکی وقت کے مطابق) اتر گئے ہیں، جس سے ان کا تاریخی 10 روزہ مشن ختم ہو گیا ہے۔‘‘
1972 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب اس طرح کے قمری مشن سے واپسی ہوئی ہے۔ اسپیس ایجنسی کے مطابق اس مشن میں شامل افراد نے 690,000 میل سے زیادہ کا سفر طے کیا۔ اس مشن کی کامیابی کے بعد ناسا اب آرٹیمس-3 کی تیاریوں میں مصروف ہو گیا ہے۔ موجودہ مشن میں خلاباز صرف چاند کے قریب سے گزرے تھے لیکن اگلے مشن میں مسافر چاند کی سطح پر اتریں گے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن