ترلوک پوری میں نوجوان پر چاقو سے حملہ
نئی دہلی، 11 اپریل (ہ س)۔ مشرقی دہلی کے میور وہار تھانہ علاقے میں جمعہ کی رات ایک نوجوان پر چاقو سے حملہ کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ واقعہ ترلوک پوری کے 27 بلاک میں واقع ہنومان مندر کے پاس کا ہے، جہاں کچھ بدمعاشوں نے نوجوان کو گھیر کر اس پر ح
چاقو زنی کی علامتی تصویر


نئی دہلی، 11 اپریل (ہ س)۔ مشرقی دہلی کے میور وہار تھانہ علاقے میں جمعہ کی رات ایک نوجوان پر چاقو سے حملہ کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ واقعہ ترلوک پوری کے 27 بلاک میں واقع ہنومان مندر کے پاس کا ہے، جہاں کچھ بدمعاشوں نے نوجوان کو گھیر کر اس پر حملہ کر دیا۔ زخمی نوجوان کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے اور اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق، 10 اپریل کو میور وہار تھانے میں پی سی آر کال کے ذریعے چاقو بازی کی اطلاع ملی تھی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور معاملے کی تفتیش شروع کی۔ ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا کہ زخمی نوجوان کی شناخت حذیفہ (26) کے طور پر ہوئی ہے، جو ترلوک پوری کا ہی رہنے والا ہے۔

پولیس افسر کے مطابق، جمعہ کی رات تقریباً 8 بجے حذیف کپڑے استری کرا کر اپنے گھر لوٹ رہا تھا۔ جب وہ 27 بلاک میں واقع ہنومان مندر کے پاس پہنچا، تبھی کچھ نوجوانوں نے اسے روک لیا۔ الزام ہے کہ حملہ آوروں نے پہلے اسے گالیاں دیں اور دھمکایا، جس کے بعد ان میں سے ایک نے چاقو نکال کر اس کے اوپر حملہ کر دیا۔ حملے میں نوجوان کی پیٹھ اور کندھے پر شدید چوٹیں آئیں۔ حملے کے بعد زخمی نوجوان کسی طرح اپنے گھر کے پاس پہنچا، جہاں سے اہل خانہ اسے فوراً لال بہادر شاستری اسپتال (ایل بی ایس) لے گئے۔ اسپتال میں اس کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت کر لی گئی ہے اور گرفتاری کے لیے مسلسل چھاپہ ماری کی جا رہی ہے۔ معاملے میں متعلقہ دفعات کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande