ہندوستانی خارجہ سکریٹری نے امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کی، روبیو اگلے ماہ ہندوستان آنے والے ہیں
ہندوستانی خارجہ سکریٹری نے امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کی، روبیو اگلے ماہ ہندوستان آنے والے ہیں واشنگٹن، 10 اپریل (ہ س)۔ ہندوستان کے خارجہ سکریٹری وکرم مصری نے واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران ہندوستان می
ہندوستانی خارجہ سکریٹری نے امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کی


ہندوستانی خارجہ سکریٹری نے امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کی، روبیو اگلے ماہ ہندوستان آنے والے ہیں

واشنگٹن، 10 اپریل (ہ س)۔ ہندوستان کے خارجہ سکریٹری وکرم مصری نے واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران ہندوستان میں امریکہ کے سفیر سرجیو گور بھی موجود تھے۔ روبیو اگلے ماہ ہندوستان کے دورے پر آنے والے ہیں۔ تین روزہ امریکی دورے پر پہنچے وکرم مصری نے وائٹ ہاوس میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کر کے دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔

اس ملاقات کے حوالے سے ہندوستان میں امریکہ کے سفیر سرجیو گور نے وکرم مصری کو ٹیگ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا - مارکو روبیو کے ساتھ بامقصد میٹنگ ہوئی جس میں خاص طور پر تجارت، اہم معدنیات (کریٹیکل منرلز)، دفاع اور کواڈ کو لے کر بات ہوئی۔ روبیو اگلے مہینے ہندوستان آنے کے لیے پرجوش ہیں۔ اس سے قبل وکرم مصری نے امریکہ کے نائب وزیر خارجہ کرسٹوفر لینڈاو سے بھی ملاقات کر کے خلیجِ فارس کی صورتحال اور دیگر عالمی و علاقائی ترجیحات کے بارے میں بات چیت کی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande