بکسر میں شادی کے نام پر دھوکہ دہی : نقلی دلہن گروہ کا انکشاف، 9 ملزمین گرفتار
بکسر میں شادی کے نام پر دھوکہ دہی : نقلی دلہن گروہ کا انکشاف، 9 ملزمین گرفتاربکسر، 10 اپریل(ہ س)۔ بہار کے بکسر میں ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں پولیس نے شادی کی آڑ میں لوگوں کو دھوکہ دینے والے گروہ کا انکشاف کیا ہے۔ اس معاملے می
بکسر میں شادی پر بڑا فرضی واڑہ: نقلی  دلہن گروہ کاانکشاف، 9 ملزمین گرفتار


بکسر میں شادی کے نام پر دھوکہ دہی : نقلی دلہن گروہ کا انکشاف، 9 ملزمین گرفتاربکسر، 10 اپریل(ہ س)۔ بہار کے بکسر میں ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں پولیس نے شادی کی آڑ میں لوگوں کو دھوکہ دینے والے گروہ کا انکشاف کیا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے فرضی دلہن، اس کے اہل خانہ اور فرضی پولیس افسر سمیت کل 9 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ بکسر کے پولیس سپرنٹنڈنٹ شبھم آریہ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اتر پردیش کے کانپور کی رہنے والی راما دیوی نے مفصل تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ شکایت کے مطابق کوران سرائے تھانہ علاقہ کے کلا وتی دیوی اور ان کے شوہر رمیش گونڈ نے شادی کرانے کا جھانسہ دے کر رما دیوی کے دیور کو بلایا۔الزام ہے کہ 7 اپریل کو انہیں فرید آباد سے بکسر لے جایا گیا، جہاں ان کے ساتھ دھودہی کی گئی۔ پولیس معاملے کی سنجیدگی سے تفتیش کر رہی ہے اور ملزم کی تلاش کر رہی ہے۔معلومات کے مطابق ملزمین نے ابتدائی طور پر شادی کا بندوبست کرنے کے نام پر 50 ہزار روپے اور زیورات کا مطالبہ کیا۔ بعد میں 40 ہزار روپے اور کچھ زیورات میں سودا طے پایا۔ 8 اپریل کو متاثرہ کے دیور ونے اور ملزم دلہن نیتو کی کورٹ میرج کرائی گئی تھی۔ اس کے بعد شادی کی رسمیں پوری کرنے کے نام پر تمام لوگ مفصل تھانہ علاقہ کے مہادیو گنگا گھاٹ پہنچے۔ رسم کے دوران دلہن کو زیورات بھی دئے گئے۔ لیکن وداعی کے دوران دو نوجوان موٹرسائیکل پر پہنچے اور پولیس اہلکار ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے سب کو تھانہ لے جانے کی دھمکی دینے لگے ۔ موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دلہن اور اس کا ساتھی نقدی اور زیورات لے کر فرار ہو گئے۔ ٹھگی کا احساس ہونے پر لڑکا فریق نے فوراً ڈائل 112 پر کال کر کے پولیس سے مدد طلب کی۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام ملزمین کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد میں دلہن نیتو دیوی، اس کی والدہ مینا دیوی، اس کے والد شیو بچن چوہان، اس کی بہن سنینا دیوی، اور فرضی پولیس اہلکار حیدر خان سمیت نو دیگر افراد شامل ہیں ۔ جس میں چار خواتین اور پانچ مرد شامل ہیں ۔پولیس نے ملزم سے 38,500 روپئے نقد، ایک آٹو رکشا، ایک جوڑی بالیاں، ایک جوڑی پازیب اور پانچ موبائل فون برآمد کئے۔ فی الحال پولیس نے تمام ملزمین کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande