
سرخ نشان پر کھلا شیئر بازار، سینسیکس میں 354 پوائنٹس کی گراوٹ
نئی دہلی، 06 مارچ (ہ س)۔ ہفتے کے آخری کاروباری دن جمعہ کو شیئر بازار سرخ نشان پر کھلا۔ ابتدائی کاروبار میں بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا 30 شیئروں پر مبنی سینسیکس 353.69 پوائنٹس یعنی 0.44 فیصد ٹوٹ کر 79,662.21 کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ وہیں، نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا 50 شیئروں والا نفٹی 117.70 پوائنٹس یعنی 0.48 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 24,617.75 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔
شیئر بازار میں ایک دن کی تیزی کے بعد گراوٹ نظر آرہی ہے۔ سینسیکس کے 30 شیئروں میں سے 23 شیئر گراوٹ کے ساتھ کھلے۔ انڈیگو اور آئی سی آئی سی آئی بینک میں 2 فیصد سے زیادہ کی گراوٹ آئی ہے۔ اس کے علاوہ الٹرا ٹیک سیمنٹ، ایشین پینٹس، ایل اینڈ ٹی، ٹاٹا اسٹیل، ماروتی، ایچ ڈی ایف سی بینک، اڈانی پورٹس اور بھارتی ایئرٹیل میں بھی گراوٹ آئی ہے۔ وہیں، بی ای ایل، انفوسس، ایچ سی ایل ٹیک، ٹی سی ایس، ٹیک مہندرا، ریلائنس اور ایٹرنل کے شیئروں میں تیزی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایک دن پہلے مسلسل چار دن کی گراوٹ کا سلسلہ توڑتے ہوئے شیئر بازار سبز نشان پر بند ہوا تھا۔ کاروبار کے اختتام پر سینسیکس 899.71 پوائنٹس یعنی 1.14 فیصد کی تیزی کے ساتھ 80,015.90 پر بند ہوا تھا، جبکہ نفٹی 285.40 پوائنٹس یعنی 1.17 فیصد کی سبقت کے ساتھ 24,765.90 پر بند ہوا تھا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن