
ممبئی، 6 مارچ (ہ س)۔
مغربی ایشیا میں کشیدگی کے درمیان ہفتے کے آکری کاروباری دن جمعہ کو سرمایہ کاروں کے کمزور پڑنے سے گھریلو شیئر بازار میں بڑی گراوٹ کے ساتھ لال نشان پر بند ہوا۔ سینسکس 1,097 پوائنٹس گرا، جبکہ نفٹی 315 پوائنٹس نیچے بند ہوا۔ بمبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا 30 حصص والا بینچ مارک سینسیکس 1,097 پوائنٹس یا 1.37 فیصد گر کر 78,918.90 پر بند ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران یہ 1,203.72 پوائنٹس گر کر 78,812.18 پر آ گیا تھا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا بینچ مارک نفٹی 315.45 پوائنٹس یا 1.27 فیصد کی کمی کے ساتھ 24,450.45 پر بند ہوا۔ سینسیکس کے بڑے اسٹاکس میں، آئی سی آئی سی آئی بینک، ایکسس بینک، ایچ ڈی ایف سی بینک، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، الٹرا ٹیک سیمنٹ، بجاج فنسر، اور لارسن اینڈ ٹوبرو میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی۔ دریں اثنا، ریلائنس انڈسٹریز، بھارت الیکٹرانکس، سن فارما، این ٹی پی سی، انفوسس، اور ایچ سی ایل ٹیک نے منافع درج کیا۔
جنوبی کوریا کی کوسپی، جاپان کی نکی، چین کی شنگھائی کمپوزٹ، اور ہانگ کانگ کی ہینگ سینگ سمیت دیگر بڑی ایشیائی اسٹاک مارکیٹیں تیزی کے ساتھ بند ہوئیں۔ یورپی مارکیٹس دوپہر کے سیشن میں کم ٹریڈ کر رہی تھیں۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت جاری رہنے سے بھی اسٹاک مارکیٹ پر دباو¿ پڑا۔ مشرق وسطیٰ میں گہرے ہوتے ہوئے بحران کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے درمیان عالمی تیل کا بینچ مارک برینٹ کروڈ 2.53 فیصد بڑھ کر 87.57 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔
جمعرات کو گھریلو اسٹاک مارکیٹ سبز رنگ میں بند ہوئی تھی۔ بی ایس ای سینسیکس 899.71 پوائنٹس یا 1.14 فیصد اضافے کے ساتھ 80,015.90 پر بند ہوا۔ نفٹی 285.40 پوائنٹس یا 1.17 فیصد بڑھ کر 24,765.90 پر بند ہوا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ