
نئی دہلی، 06 مارچ (ہ س)۔ مغربی ایشیا کے بحران کے درمیان سونے کے ذخائر میں تیزی سے اضافے کے سبب ہندوستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 27 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں 4.885 ارب ڈالر بڑھ کر 728.494 ارب ڈالر کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا کہ اس سے پچھلے ہفتہ میں کل غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر2.11 ارب ڈالر کی کمی کے ساتھ 723.60 ارب ڈالر رہے تھے۔ اس سے قبل رواں سال 13 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 725.72 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا تھا۔
آر بی آئی کے اعداد و شمار کے مطابق، 27 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے اہم جزو سمجھے جانے والے غیر ملکی کرنسی کے اثاثے56.1 کروڑ ڈالر کے اضافے کے ساتھ 573.12 ارب ڈالر ہو گئے۔ اعداد و شمار کے مطابق، اسی مدت کے دوران سونے کے ذخائر کی مالیت بھی 4.14 ارب ڈالر بڑھ کر 131.63 ارب ڈالر ہو گیا۔
مرکزی بینک کے مطابق، خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر ) اس عرصے کے دوران 2.6 کروڑ ڈالر بڑھ کر 18.87 ارب ڈالر ہو گیا۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس مدت کے دوران بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کے پاس ہندوستان کے مختص ذخائر بھی 15.8 کروڑ ڈالر بڑھ کر 4.87 ارب ڈالر ہو گئے۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد