شروعاتی پہلے گھنٹے کے کاروبار میں شیئر بازار میں کمزوری کا رجحان، سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹ
نئی دہلی، 30 اپریل (ہ س)۔ عالمی تیل بازار میں عدم استحکام برقرار رہنے کے خدشے اور خام تیل کی قیمت میں زوردار تیزی کی وجہ سے گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران دباو نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی گراوٹ کے ساتھ ہوئی تھی۔ باز
شیئربازار کی علامتی تصویر


نئی دہلی، 30 اپریل (ہ س)۔ عالمی تیل بازار میں عدم استحکام برقرار رہنے کے خدشے اور خام تیل کی قیمت میں زوردار تیزی کی وجہ سے گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران دباو نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی گراوٹ کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار کھلتے ہی فروخت کا دباو بننے کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی کمزوری مزید بڑھ گئی۔ حالانکہ بعد میں خریداروں نے خریداری کا زور بنا کر بازار کی صورتحال کو سنبھالنے کی کوشش بھی کی، لیکن فروخت کا دباو اتنا زیادہ تھا کہ ان دونوں انڈیکس کی گراوٹ مسلسل بڑھتی گئی۔ پہلے ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 1.37 فیصد اور نفٹی 1.43 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

شروعاتی ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد شیئر بازار کے سرکردہ شیئروں میں سے بجاج فائنانس، کول انڈیا، وپرو، سپلا اور بجاج فنسرو کے شیئر 2.91 فیصد سے لے کر 0.50 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب، انٹر گلوب ایوی ایشن، ڈاکٹر ریڈیز لیبارٹریز، این ٹی پی سی، آئی سی آئی سی آئی بینک اور بجاج فنسرو کے شیئر 3.83 فیصد سے لے کر 2.57 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔

ابھی تک کے کاروبار میں شیئر بازار میں 2,963 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 1,406 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ 1,547 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے چار شیئر خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب 26 شیئر فروخت کے دباو میں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے نو شیئر سبز نشان میں اور 41 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آ رہے تھے۔

بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس آج 482.15 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 77,014.21 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کی شروعات ہوتے ہی فروخت کا دباو بننے کی وجہ سے تھوڑی دیر میں ہی یہ انڈیکس گر کر 76,502.16 کی سطح پر آ گیا۔ اس کے بعد خریداروں نے خریداری کا زور بنا کر بازار کو سہارا دینے کی کوشش کی۔ اس خریداری کی مدد سے سینسیکس کی چال میں کچھ دیر کے لیے سدھار ہوتا ہوا نظر آیا، لیکن تھوڑی دیر بعد دوبارہ فروخت کا دباو بڑھ گیا۔

مسلسل ہو رہی فروخت کی وجہ سے سینسیکس گر کر 76,358.73 پوائنٹس کی سطح تک آگیا۔ حالانکہ اس کے بعد ایک بار پھر خریداری کا رجحان بنتا ہوا نظر آیا، جس سے اس انڈیکس کی صورتحال میں معمولی سدھار بھی ہوا۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان پہلے ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد صبح 10.15 بجے سینسیکس 1,064.42 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 76,431.94 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح ہی این ایس ای کے نفٹی نے آج 180.70 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 23,996.95 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کی شروعات کی۔ بازار کھلتے ہی فروخت کا دباو بن گیا، جس کی وجہ سے تھوڑی دیر میں ہی یہ انڈیکس گر کر 23,872 پوائنٹس کی سطح تک آ گیا۔ اس کے بعد خریداروں نے خریداری کا زور بنا دیا، جس سے کچھ دیر کے لیے اس انڈیکس کی چال میں سدھار ہوتا ہوا نظر آیا۔

حالانکہ خریداری کا یہ دور زیادہ دیر تک نہیں چل سکا۔ پہلے آدھے گھنٹے کے کاروبار کے بعد ایک بار پھر بازار میں فروخت شروع ہو گئی، جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی کمزوری مسلسل بڑھتی چلی گئی۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان شروعاتی ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد صبح 10.15 بجے نفٹی 346.30 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 23,831.35 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande