ایرانی جارحانہ رویے پر سعودی عرب کا شدید ردعمل، ترکیہ اور آذربائیجان کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار
ریاض،06مارچ(ہ س)۔سعودی وزارت خارجہ نے ترکیہ اور آذربائیجان کو نشانہ بنانے کی ایرانی کوشش کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کر دی۔''سعودی عرب نے نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ترکیہ اور آذربائیجان کے خلاف یہ بزدلانہ کوششیں اور خطے کے ملکوں کے خلاف ایران کا اپ
ایرانی جارحانہ رویے پر سعودی عرب کا شدید ردعمل، ترکیہ اور آذربائیجان کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار


ریاض،06مارچ(ہ س)۔سعودی وزارت خارجہ نے ترکیہ اور آذربائیجان کو نشانہ بنانے کی ایرانی کوشش کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کر دی۔'سعودی عرب نے نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ترکیہ اور آذربائیجان کے خلاف یہ بزدلانہ کوششیں اور خطے کے ملکوں کے خلاف ایران کا اپنے گستاخانہ رویے کو دہرانا، ایک ایسے معاندانہ طرزِ عمل کو ظاہر کرتا ہے جس کا کسی بھی صورت میں جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔ یہ طرز عمل بین الاقوامی قوانین، روایات اور حسنِ جوار کے اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے اور خطے کو مزید کشیدگی کی طرف دھکیل رہا ہے۔سعودی عرب نے ترکیہ اور آذربائیجان کی حکومتوں اور عوام کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور دونوں ملکوں کے اپنی سلامتی، فضائی حدود، علاقائی سالمیت اور شہریوں کے تحفظ کے حق کی تائید کی۔ سعودی عرب نے کشیدگی سے بچنے اور خطے کی سلامتی و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے ان دونوں ممالک کی کوششوں کو بھی سراہا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande