
سیوان میں ڈاکٹر جوڑے پر حملہ، پتھراؤ کے آدھے گھنٹے بعد بھی نہیں پہنچی پولیسسیوان، 6 مارچ (ہ س)۔سیوان ضلع کے سرائے او پی تھانہ علاقے میں جمعرات کی رات تقریباً 10 بجے امن و امان کو لے کر ایک بار پھر سنگین سوالات نے کھڑے ہوگئےہیں ۔ بائی پاس روڈ پر ٹریکٹر اور اسکارپیو کے درمیان معمولی ٹکر کے بعد مشتعل ہجوم نے ڈاکٹر جوڑے اور ان کے اہل خانہ پر حملہ کردیا۔ حملہ آوروں نے دو اسکارپیو کو اینٹوں اور پتھروں سے نقصان پہنچایا اور ڈاکٹر جوڑے سمیت تین افراد کو زخمی کردیا۔حیرانی کی بات یہ ہے کہ تقریباً آدھے گھنٹے تک افراتفری جاری رہی لیکن پولیس جائے وقوعہ پر نہیں پہنچی۔ واقعہ سرائے او پی تھانہ علاقہ کے متوک چھپرہ گاؤں کے قریب پیش آیا۔ زخمیوں میں مفصل تھانہ علاقے کے سری نگر رہائشی بیجناتھ پرساد کا 40 سالہ بیٹا ڈاکٹر راجیش رنجن، ان کی بیوی سویتا رنجن اور بیٹا ہرشیت رنجن شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کا سیوان صدر اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر راجیش رنجن اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ ہولی منانے سیوان پہنچے تھے۔ وہ جمعرات کی رات اپنی اسکارپیو میں پٹنہ لوٹ رہے تھے۔ ڈاکٹر خود گاڑی چلا رہے تھے۔ جب ان کی گاڑی بائی پاس پر متوک چھپرا گاؤں کے قریب پہنچی تونشے میں دھت ایک ٹریکٹر ڈرائیورگاڑی چلا رہا تھا۔ ڈاکٹر راجیش رنجن کے مطابق اس نے ٹریکٹر کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی، اور دونوں گاڑیاں ہلکی سی آپس میں ٹکرا گئیں۔ ٹکرکے بعد ٹریکٹر ڈرائیور فرار ہو گیا۔ ڈاکٹر نے اس کا پیچھا کیا اور پوچھ گچھ کے لیے ٹریکٹر کو روکنے کی کوشش کی۔ اسی دوران معاملہ بڑھ گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹریکٹر ڈرائیور مقامی گاؤں کا رہنے والا تھا۔ اسے روکنے پر گاؤں والے مشتعل ہو گئے اور ایک بڑا ہجوم تیزی سے جمع ہو گیا۔ گاؤں والوں نے ڈاکٹر کی اسکارپیو کو اینٹوں اور پتھروں سے مارنا شروع کر دیا۔ اطلاع ملنے پر ڈاکٹر کے اہل خانہ دوسری اسکارپیو میں جائے وقوعہ پر پہنچے لیکن مشتعل ہجوم نے دونوں گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ حملہ آوروں نے دونوں اسکارپیو کی کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے اور ان پر پتھر برسائے۔حملے میں ڈاکٹر راجیش رنجن، ان کی بیوی سویتا رنجن، اور بیٹا ہرشیت رنجن زخمی ہو گئے۔کسی طرح جان بچا کر تمام لوگ وہاں سے نکل کر صدر اسپتال پہنچے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ سویتا رنجن بہار اسمبلی کے سابق اسپیکر اور صدر ایم ایل اے اودھ بہاری چودھری کی بھانجی ہیں، جب کہ ڈاکٹر راجیش رنجن پٹنہ میں ایک پرائیویٹ کلینک چلاتے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan