سلطان پور میں بس کنڈکٹر سے 18 ہزار روپے چھین لیے گئے
سلطان پور، 06 مارچ (ہ س). اترپردیش کے سلطان پور ضلع کے کوتوالی نگر میں جمعہ کی صبح بدمعاشوں نے بس اسٹیشن پر بس کنڈکٹر سے پیسوںسے بھرا بیگ، موبائل فون وغیرہ سے چھین لیا۔جمعہ کی علی الصبح کانپور سے سلطان پور پہنچی بس نمبر یوپی 78 کے ٹی 2018 کے کنڈکٹر
ROBBERY-BUS-CONDUCTOR-SULTANPU


سلطان پور، 06 مارچ (ہ س). اترپردیش کے سلطان پور ضلع کے کوتوالی نگر میں جمعہ کی صبح بدمعاشوں نے بس اسٹیشن پر بس کنڈکٹر سے پیسوںسے بھرا بیگ، موبائل فون وغیرہ سے چھین لیا۔جمعہ کی علی الصبح کانپور سے سلطان پور پہنچی بس نمبر یوپی 78 کے ٹی 2018 کے کنڈکٹر ونود دوبے کے ساتھ یہ واقعہ تقریباً چھ بجے پیش آیا۔ ونود کمار دوبے نے بتایا کہ جگدیش پور سے دو مسافر ان کی بس میں سوار ہوئے تھے۔ ان مسافروں نے اپنی مجبوری بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بس اسٹیشن پر بریانی کی دکان سے پیسے لے کر انہیں دے دیں گے ۔

سلطان پور بس اڈے سے تقریباً 100 میٹر آگے گوپال داس پل کے قریب بریانی کی دکان پر پہنچنے کے بعد بدمعاشوں نے کنڈکٹر کو اکیلا پاکر اس کا پیسوں سے بھرا بیگ چھین لیا۔ جب اس نے مزاحمت کی تو بدمعاشوں نے ونود دوبے پر حملہ کے ساتھ مارپیٹ کی ، اس کے کپڑے پھاڑ دیے اور اس کا موبائل فون چھین لیا۔

چوری شدہ بیگ میں تقریباً 18,000 روپے نقد، ایک موبائل فون، ٹکٹ مشین اور ایک ا ے ٹی ایم کارڈ موجود تھا۔ واقعہ کے بعد ونود دوبے نے پیدل بھاگ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے بعد میں ان کا موبائل فون برآمد کرلیا۔

کنڈکٹر ونود دوبے نے واقعہ کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کرنے کے لیے سٹی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ سٹی پولیس اسٹیشن کے انچارج سندیپ رائے نے بتایا کہ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے اور تحقیقات کی بنیاد پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ونود دوبے سلطان پور ڈپو میں کام کرتے ہیں اور ایودھیا ضلع کے نیچارا گاو¿ں کے رہنے والے ہیں۔

اسٹیشن انچارج،نانھورام سروج نے کہا، ”ہماری گاڑی کانپور سے سلطان پور آرہی تھی۔ دو مسافر جگدیش پور سے سلطان پور جا رہے تھے۔ انہوں نے کنڈکٹر کے ساتھ دھوکہ دہی کرکے اسے سبزی منڈی کے اندر لے جاکر اس کے ساتھ مارپیٹ کی اور بیگ چھین لیا۔ بیگ میں تقریباً 18 ہزار روپے، ایک اے ٹی ایم اور ایک ٹکٹ مشین تھی۔“

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande